کراچی: سندھ ریونیو بورڈ نے ٹیکسٹائل کی صنعتوں میں افرادی قوت فراہم کرنیوالے غیرمنظم شعبے کے ٹھیکیداروں سے بھی جنرل سیلز ٹیکس کی وصولیوں کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔
ذرائع نے ایکسپریس کو بتایا کہ سندھ ریونیو بورڈ نے ویلیوایڈڈ ٹیکسٹائل سیکٹر کے برآمدکنندہ صنعتکاروں نوٹس ارسال کیے ہیں کہ وہ اپنے ہاں افرادی قوت/لیبر فراہم کرنے والے ٹھیکیداروں کی تفصیلی معلومات بشمول این ٹی این پتہ فراہم کریں۔
ذرائع نے بتایاکہ ایس آر بی کا موقف ہے کہ صنعتوں کو افرادی قوت فراہم کرنے والا ٹھیکیدار سروس پرووائیڈر کے زمرے میں آتاہے لہزا اس ٹھیکیدار کی جانب سے صنعتوں کو جاری ہونے بل میں ودہولڈنگ ٹیکس کی مد میں وصولیوں پر ایس آربی سیلز ٹیکس وصول کرنے کا مجاز ہے لیکن صنعتی شعبے کا موقف اسکے برعکس ہے۔
صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ یہ بات درست ہے کہ 80فیصد صنعتوں میں افرادی قوت/لیبر ٹھیکیداروں کے توسط سے خدمات انجام دیتی ہے لیکن ٹھیکیداری کا مذکورہ شعبہ ناخواندہ ہوتا ہے جولیبرچارجز کی مد میں صنعتوں سے بغیر بل کے وصولیاں کرتے ہیں۔
The post ٹیکسٹائل سیکٹر: غیر منظم شعبے کے ٹھیکیدار بھی جی ایس ٹی دیں گے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2V5KaVB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment