کراچی: اسٹریٹ کرائم کوروکنے کانیاطریقہ متعارف کراتے ہوئے گلبہار پولیس نے رات 12بجے علاقے میں کاروبار بندکرانا شروع کردیا ہے جس پر علاقہ مکین اوردکاندار سراپا احتجاج بن گئے۔
گلبہار پولیس نے ناظم آباد سے اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لیے نئی حکمت عملی متعارف کرادی، نئے تعینات ایس ایچ او گلبہار خواجہ سعید نے نائٹ ڈیوٹی کرنے والے پولیس افسران کو حکم دیاکہ اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے لبرٹی چوک سمیت پورے علاقے کے رات میں کھلنے والے ہوٹلز، میڈیکل اسٹورز ، دودھ اوردیگر دکانیں بند کرا دو جس کے بعد اسٹریٹ کرائم میں خود کمی آئے۔
گزشتہ دو روز سے پولیس رات 12 بجتے ہی موبائلوں پر مائیکرو فون کے ذریعے اعلان کرا کرکاروبار بندکرا دیتی ہے۔
واضح رہے گزشتہ ایک ماہ سے زائد عرصہ سے گلبہار تھانے کی حدود ناظم آباد کے مختلف علاقے اسٹریٹ کرمنلز کا ٹارگٹ بنے ہوئے ہیں، گھروں کے باہر کھڑی موٹرسائیکلیں دن دہاڑے چوری کرلی جاتی ہیں۔ مارکیٹوں میں آنے جانے والی خواتین اور دیگر لوگوں کو سرعام لوٹ لیا جاتا ہے جبکہ پولیس نے علاقے میں گشت ختم کر دیا ہے۔
دکانیں بند کرانے پردکانداروں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ مہنگائی اورحکومت کی جانب سے لاگو نئے ٹیکسز سے ویسے ہی کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے اوپر سے پولیس کی جانب رات 12 بجے کاروباد بند کرادیا جاتا ہے۔
The post جرائم روکنے کا ’’نیا طریقہ‘‘ : گلہبار پولیس نے رات 12بجے کاروباربند کرانا شروع کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2n4afIV
via IFTTT
No comments:
Post a Comment