کراچی: شہرمیں گرمی کی لہر برقرار ہے تاہم آج بھی بارش اورتیزہوائیں چلنے کا امکان ہے۔
شہر میں چوتھے روز بھی دن کے وقت ہوامیں نمی کاتناسب 90 فیصد تک بڑھنے کی وجہ سے گرمی کی شدت اصل درجہ حرارت سے گنا زیادہ محسوس کی گئی جبکہ دن کے وقت مطلع گرم ومرطوب رہا۔
منگل کے روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35.5 ڈگری ریکارڈ ہوا،دوپہرکے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ شروع ہوا،کئی علاقوں میں معتدل جبکہ چند علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ریکارڈ ہوئی۔
زیادہ سے زیادہ بارش سرجانی ٹاؤن میں 27ملی میٹر ریکارڈہوئی بارش سے قبل تیزہوائیں بھی چلیں ، ہواؤں کی زیادہ سے زیادہ رفتار70کلومیٹرفی گھنٹہ ریکارڈ ہوئی،تیز بارش کے دوران حد نگاہ بھی متاثرہوئی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج (بدھ)کے روز بھی شہر میں بارش اورتیزہوائیں چلنے کا امکان ہے، بحیرہ عرب میں بننے والے ہواکے کم دباؤسے طوفان ہیکا کے اثرات کی وجہ سے شہرمیں دومختلف قسم کے موسم اثرانداز ہورہے ہیں۔ سہ پہر سے شام کے درمیان مختلف علاقوں شاہراہ فیصل،گلشن حدید،سپرہائی وے، ناظم آباد،طارق روڈ،بہادرآباد اوراولڈسٹی ایریا کے مختلف علاقوں میں بارش ریکارڈ ہوئی۔
ایکسپریس سے بات چیت میں چیف میٹرولوجسٹ سردارسرفراز کا کہنا تھا کہ 26سے 30ستمبر کے درمیان شہر میں ایک بار پھر معتدل اور قدرے تیز بارشوں کا امکان موجود ہے، ماہی گیروں کو کھلے سمندر میں مچھلی کے شکار سے گریز کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
The post شہر میں آج بھی بارش اور تیز ہوائیں چلنے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2lnsOaD
via IFTTT
No comments:
Post a Comment