کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے فرانسیسی صدر کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق درخواست پر درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو فرانسیسی صدر کو دہشت گرد قرار دینے سے متعلق سماعت ہوئی۔ درخواست گزار وکیل مظہر علی ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ ملک بھر کے اسٹورز سے فرانسیسی مصنوعات اٹھائی جائیں۔ فرانسیسی صدر کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ فرانس کے صدر کو ہم کس قانون کے تحت دہشت گرد قرا دیں؟ ہم بھی مسلمان ہیں ہمارے بھی جذبات ہیں مگر کوئی قانون بھی بتائیں۔ مظہر علی ایڈوکیٹ نے موقف دیا کہ فرانس نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کیا۔
جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ہم پی ٹی اے کو سوشل میڈیا سے گستاخانہ مواد ہٹانے کا حکم دے سکتے ہیں۔ آپ پی ٹی اے کو فریق بنائیں پھر معاملے کو دیکھتے ہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کو ترمیمی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔
The post فرانسیسی صدر کو کس قانون کے تحت دہشت گرد قرار دیں؟ سندھ ہائیکورٹ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3mNTWtf
via IFTTT
No comments:
Post a Comment