کراچی: جنرل ٹائر بحالی کے راستے پر پلٹ کر کورونا کی وباکے باعث پیش آنے والے نقصانات کی تلافی کی کوششوں میں مصروف ہے۔
جنرل ٹائر کمپنی کے سی ای او حسین قلی خان نے کہا ہے کہ کورونا کی عالمی وباکے باعث کاروباری بندش کے بعد اب جنرل ٹائر کمپنی تیزی سے بحالی کے راستہ پر گامزن ہے۔ جنرل ٹائر کا پلانٹ لاک ڈاؤن کے دوران لگ بھگ 75روز تک بند رہا اور جون 2020میں پیداواری سرگرمیاں بحال ہوئیں۔ جنرل ٹائر کمپنی پاکستان میں گاڑیاں تیار کرنے والی کمپنیوں (او ای ایمز)، مارکیٹ میں فروخت اور ایکسپورٹ کے لیے ٹائر و ٹیوبز تیار کرتی ہے۔
حسین قلی خان نے کہا کہ حکومت کی جانب سے اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے موثر اقدامات اور کورونا کی وجہ سے امپورٹ کی سطح پر انڈر انوائسنگ کے رجحان میں کمی واقع ہوئی جس سے گزشتہ سال ثانوی مارکیٹ مستحکم ہوئی۔
The post ٹائر انڈسٹری بھی بحالی کی راہ پر گامزن appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/324Tjnm
via IFTTT
No comments:
Post a Comment