Friday, May 6, 2022

تین سال بعد چینی کی قیمت کم ہونا عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت کم ہونا عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف سے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کی ملاقات ہوئی،جس میں سیکٹری خزانہ بھی شریک تھے۔

وزیر خزانہ نے شہباز شریف کو اشیا کی قیمتوں اور معیشت کے حوالے سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر بریفنگ بھی دی۔

وزیراعظم نے ملک میں چینی کی موجودہ قیمت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تین سال بعد ملک میں چینی کی قیمت میں کمی ہوئی یہ عوام کے لیے ریلیف ہے۔

انہوں نے وزیرخزانہ کو گندم کی خریداری کے حوالے سے پاسکو کو کیش کریڈٹ کی سہولیات دینے کی ہدایت بھی کی۔

The post تین سال بعد چینی کی قیمت کم ہونا عوام کے لیے بڑا ریلیف ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hlaw4PV
via IFTTT

No comments:

Post a Comment