Monday, July 4, 2022

ایم کیو ایم رہنما بابرغوری کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار ایکسپریس اردو

 کراچی: متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کو کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ 

ذرائع نے بتایا کہ بابر غوری کو وطن واپسی پر گرفتار کیا گیا اور وہ متعدد کیسز میں نیب کو مطلوب تھے۔ اس حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ایم کیو ایم رہنما بابر غوری کو ایئر پورٹ سے گرفتار کرکے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ  ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن رہنما اور سابق وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری نے عدالتی مقدمات کا سامنا کرنے کے لیے پاکستان واپس آنے کا فیصلہ کیا تھا۔

مزیدپڑھیں: ایم کیو ایم کے خود ساختہ جلا وطن رہنما بابر غوری کا پاکستان واپسی کا فیصلہ

عدالت نے سابق وفاقی وزیر سابق وفاقی وزیرپورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری کے وطن واپسی پر گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت میں ضمانت کے لیے درخواست دائر کی تھی، جس پر عدالت نے 5 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں متعلقہ کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کردی تھی۔

بعد ازاں بابر غوری کی جانب سے کراچی واپسی کے اعلان پر پولیس اور تحقیقاتی اداروں نے اُن کی گرفتاری کی تیاری شروع کردیں تھیں۔ اس وقت ذرائع نے بتایا تھا کہ سیکیورتی اداروں نے بابر غوری کی خلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلیا۔

سیکورٹی اداروں نے صولت مرزا کی جے آئی ٹی کی روشنی میں نئے مقدمات قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جے آئی ٹی کے مطابق کے ای ایس ای کے ایم ڈی شاہد حامد قتل کی ہدایت بابر غوری کے زریعے دی گئیں۔

واضح رہے کے سابق وفاقی وزیر برائے پورٹ اینڈ شپنگ بابر غوری 2015 سے بیرون ملک میں مقیم تھے۔

The post ایم کیو ایم رہنما بابرغوری کراچی ایئر پورٹ سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/g1O7Tki
via IFTTT

No comments:

Post a Comment