Sunday, July 10, 2022

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار زخمی ایکسپریس اردو

 کراچی: شہر قائد میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ شاہ فیصل کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات اہلکار کو نشانہ بنایا۔

ریسکیو حکام نے زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ کراچی کے علاقے کھارادر میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bRiBkew
via IFTTT

No comments:

Post a Comment