Sunday, July 10, 2022

محکمہ موسمیات کی کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی ایکسپریس اردو

 کراچی: محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہاہے کہ بارشوں کا سلسلہ 18 جولائی تک جاری رہے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ حالیہ بارشوں کے سسٹم کا پھیلاو کراچی اور زیریں سندھ پر اب بھی موجود ہے، شہر میں کبھی تیز اور کبھی معتدل بارش ہورہی ہے،پیر کے روز بھی ایسا ہی رہے گا اس دوران گرج چمک بھی ہوسکتی ہے۔

چیف میٹرو لوجسٹ سردار سرفراز کے مطابق 14جولائی کی شام سے ایک اور سسٹم بھی داخل ہونے کی توقع ہے،مون سون بارشوں کا سبب بننے والا نیا سسٹم 18 جولائی تک اثرانداز رہے گا،پہلے سسٹم کی طرح یہ مون سون سلسلہ بھی مضبوط ہوگا جس کے تحت تیز اور موسلا دھار بارش کا امکان رہے گا۔

The post محکمہ موسمیات کی کراچی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/5rJGlQK
via IFTTT

No comments:

Post a Comment