Saturday, July 31, 2021
نہری پانی کی قلت کے خلاف مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کردی ایکسپریس اردو
جعفرآبادمیں مظاہرین نے نہری پانی کی قلت کے خلاف قومی شاہراہ بلاک کردی، روڈ بندہونے کے باعث سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں۔
تفصیلات کے مطابق جعفر آباد کے علاقے جعفر آباد، نصیر آباد اور صحبت پور میں میں نہری پانی قلت کے خلاف نیشنل پارٹی کی کال پر سینکڑوں کاشتکار وں نے قومی شاہراہ کو زیرو پوائنٹ کے مقام پر بلاک کرکے احتجا جی مظاہرہ کیا،
قومی شاہراہ بند ہونے سے اندورن بلوچستان آنے والی اور بلوچستان سے اندرون ملک جانےوالی سینکڑوں مسافراور مال بردار گاڑیاں پھنس گئیں جس سے مسافر وں کو شدید گرمی میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ بعد ازاں قومی شاہراہ کوٹریفک کے لیے کھول دیا گیا۔
مظاہرین سے نیشنل پارٹی کے عبدالرسول بلوچ، محمد نعیم کھوسہ، کامریڈ محمد رفیق کھوسہ، پیپلزپارٹی کے بلال خان عمرانی، جماعت اسلامی کے عبدالمجید بادینی، جمعیت علماءپاکستان کے عبدالمجید جتک، شہری اتحاد کے عبدالخالق کھوسہ، بلوچستان عوامی پارٹی کے سمندر خان عمرانی، جماعت قومی موومنٹ کے محمد عالم کھرل، بلوچستان نیشنل پارٹی احسان کھوسہ اور دیگر راہنماؤں نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پٹ فیڈر کینال، کیر تھر کینال اور شاہی کینال کے کمانڈ سے تقریب بارہ لاکھ زرعی زمین آباد ہوتی ہے جس سے لاکھوں کاشت کاروں کا روز گار وابستہ ہے۔ گزشتہ ایک ماہ سے نہری پانی کی قلت کے باعث لاکھوں زرعی زمینیں غیر آباد ہیں اور ان سے وابستہ لاکھوں کاشت کاروں کا روز گار ختم ہوچکاہے اور کاشت کاروں کے معاشی قتل پر حکمران بھی بے بس نظر آرہے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ محکمہ زراعت کے افسران ملی بھگت سے پانی کی قلت پیدا کرکے کاشت کاروں سے بھتہ لینے کو شش کررہے ہیں، انہوں نے بلوچستان ہائی کورٹ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ کاشت کاروں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا نوٹس لے اور زراعت کے افسران کے خلاف کارروائی کریں تاکہ کاشت کاروں کو نہری پانی مل سکے۔
انہوں نے کہاکہ آئندہ چند روز میں وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے سینکڑوں کاشت کار احتجاجی مظاہرہ کرکے دھرنا دیں گے، تقریبا چھ گھنٹے تک قومی شاہراہ بلاک رہنے تک ایس ایس پی جعفرآباد احسن موسیٰ خیل اور ایری گیشن کے حکام کی یقین دہانی پر مظاہرین نے احتجاج موخر کرکے قومی شاہراہ کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا ۔
The post نہری پانی کی قلت کے خلاف مظاہرین نے قومی شاہراہ بلاک کردی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xgEMl1
via IFTTT
کورنگی میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعتراف جرم ایکسپریس اردو
کراچی: کورنگی میں زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی بچی ماہم کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ زیر حراست ملزم نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے تاہم ملزم کی ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کا انتظار ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ کورنگی کے علاقے زمان ٹاؤن میں چند روز قبل جنسی زیادتی کے بعد قتل کی جانے والی چھ سالہ ماہم کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، زیر حراست ایک ملزم ذاکر نے دوران تفتیش اعتراف جرم کرلیا ہے، اس سے قبل ملزم ذاکر اپنا بیان بار بار تبدیل کررہا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم ذاکر نے بتایا کہ اس نے بچی کو رات کو اٹھایا تھا اور اس کے بعد وہ اسے رکشا میں ہی گھماتا رہا، پھر علاقے کے گراؤنڈ میں لے گیا جہاں اس نے رکشا کی پچھلی سیٹ پر ہی اسے زیادتی کا نشانہ بنایا، اس دوران ماہم نے نیم بے ہوشی کی حالت میں رکشا سے اترنے کی کوشش کی تو وہ منہ کے بل گرگئی اور ممکنہ طور پر گردن کی ہڈی اسی وقت ٹوٹی۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ملزم ذاکر نے لاش کو کچرا کنڈی میں پھینکا اور شہر سے فرار ہونے کی تیاری کی، شام کو ملزم گھر پہنچا اور اہلیہ کو بتایا کہ اسے ضروری کام کے سلسلے میں شہر سے باہر جانا پڑ رہا ہے بعد ازاں پولیس نے اسے حراست میں لے لیا۔
دوسری جانب ایس پی لانڈھی شاہ نواز چاچڑ کا کہنا ہے کہ یہ انتہائی اہم کیس ہے جس کی تفتیش جاری ہے اور اس سلسلے میں کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہوگا، پولیس نے کچھ مشکوک افراد کو حراست میں لیا ہوا ہے، ڈی این اے رپورٹس کا بھی انتظار ہے اس کے بعد ہی صورتحال واضح ہوسکے گی۔
The post کورنگی میں بچی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والا ملزم گرفتار، اعتراف جرم appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zWLvCE
via IFTTT
”شیم آن یو انڈین کرکٹ بورڈ“ ایکسپریس اردو
”آپ بُرا نہ مانیں تو ایک بات پوچھوں“ لندن کی ایک سہانی شام میں نے جب چائے کا کپ اٹھاتے ہوئے اس وقت کے چیئرمین پی سی بی شہریارخان سے یہ جملہ کہا تو انھوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیا ”ضرور“
”آپ کی ان سے اتنی دوستی ہے تو انھوں نے بھارت میں ملاقات کیوں نہیں کی تھی؟ کیوں پی سی بی کے وفد کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا تھا“
میری یہ بات سن کر شہریار صاحب مسکرائے اور جواب دیا ”سلیم میاں میں سمجھ گیا تمہارا اشارہ ششانک منوہر کی جانب ہے، دراصل بھارت میں انتہا پسندی اتنی بڑھ گئی ہے کہ وہاں کے سنجیدہ قسم کے لوگ بھی منفی ردعمل سے خوفزدہ رہتے ہیں، بی سی سی آئی حکام کو رہنا تو بھارت میں ہی ہے، وہ کیوں ہماری وجہ سے اپنا جینا دوبھر کریں گے“
ہماری اس غیررسمی ملاقات سے قبل جب میں ہوٹل پہنچا تو میں نے شہریارخان، اہلیہ، ششانک منوہر اور اہلیہ کو دوستوں کی طرح گپ شپ کرتے دیکھا تھا،2015میں انہی ششانک منوہرنے شہریارخان کو بھارت بلانے کے بعد ملاقات سے انکار کردیا تھا، اس وقت وہ بی سی سی آئی کے صدر تھے، بعد میں آئی سی سی کے چیئرمین بن گئے،مذکورہ واقعہ بھی اسی دوران کا ہے۔
اس سے قبل بظاہر بھارتی کرکٹ بورڈ مکمل طور پر انتہا پسندی کی لپیٹ میں نہیں آیا تھا مگر حکومتی دباؤ پر پاکستان سے باہمی میچز کھیلنے سے بھی گریزاں تھا،اربوں،کھربوں کے بینک بیلنس اور اثاثوں کا مالک بی سی سی آئی اب تو مکمل طور پر انتہاپسندوں کے نرغے میں ہے، سیکریٹری جے شاکے والد وزیر اعظم نریندر مودی کے دست راست بی جے پی لیڈر امیت شاہ ہیں، آپ اس سے اندازہ لگا لیں کہ سابق کپتان اور موجودہ بورڈ صدر سارو گنگولی پر انتہا پسند جماعت بی جے پی میں شمولیت کیلیے اتنا دباؤ ڈالا گیا کہ انھیں دل کا دورہ پڑ گیا اور وہ مرتے مرتے بچے۔
اس کا انکشاف خود بھارتی میڈیا نے کیا تھا، اب تو پاک بھارت باہمی کرکٹ کا باب مکمل طور پر بند ہو چکا ہے، ہمیں ان کی ضرورت بھی نہیں، ہماری کرکٹ جاری ہے، اگر آئی پی ایل میں ہمارے کھلاڑیوں کو موقع نہیں ملتا تو ہماری اپنی پی ایس ایل بھی بڑا برانڈ بن چکی، سابق جنوبی افریقی اسٹار ڈیل اسٹین نے تو مجھے ایک انٹرویو میں پاکستانی لیگ کو بھارتی ایونٹ سے بہتر قرار دے کران کے تن بدن میں آگ لگا دی تھی، بھارت کو پاکستان سے نہیں کھیلنا نہ کھیلے، آئی پی ایل میں ہمارے کھلاڑیوں کو نہیں شامل کرنا تو نہ کرے، ہمیں کوئی مسئلہ نہیں لیکن اگر وہ ہماری کرکٹ میں دوسروں کو شرکت سے روکے گا تو ہم بھی چپ نہیں رہیں گے۔
اس سے پہلے بھی یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پی ایس ایل میں بعض غیرملکی کرکٹرز کو بھارت کی جانب سے عدم شرکت کا کہا جاتا ہے، مگر اب کشمیر پریمیئر لیگ میں جب کھلاڑیوں کوشمولیت سے روکا گیا تو سابق جنوبی افریقی اسٹار ہرشل گبز نے بھانڈا پھوڑ دیا، انھوں نے یہ بھی بتایا کہ بی سی سی آئی کے سیکریٹری جے شاہ نے کرکٹ جنوبی افریقہ کے آفیشل گریم اسمتھ کے ذریعہ پیغام پہنچایا،ان کو دھمکی دی کہ اگر کے پی ایل میں شامل ہوئے تو بھارت میں گھسنے نہیں دیا جائے گا، ایسے ہی پیغامات اور بھی غیرملکی کرکٹرز کو دیے گئے، یہ کیا طریقہ ہے؟ منافقت کی بلندیوں پر پہنچے ہوئے بھارتی کرکٹ بورڈ کو اچھی طرح اندازہ ہے کہ کشمیر میں اگر ٹورنامنٹ ہوا اور بڑے نام شریک ہوئے تو اس سے دنیا میں پاکستان کا امیج مزید بہتر ہو گا۔
مقبوضہ کشمیر میں تو بھارت نے عوام کو قیدی بنا کر رکھا ہوا ہے، ان کے حقوق سلب کیے ہوئے ہیں،اسے ڈر ہوگا کہ آزاد کشمیر میں کامیاب کرکٹ ٹورنامنٹ سے دنیا کے سامنے اس کی پوزیشن مزید خراب ہوگی،اسی لیے ٹورنامنٹ کی راہ میں روڑے اٹکانے شروع کر دیے،میرے پاس وہ ای میل موجود ہے جس میں ایک پلیئرز ایجنٹ نے انکشاف کیا کہ انگلش بورڈ سے بھی بھارت نے سابق کرکٹرز کوکشمیر لیگ میں حصہ لینے سے روکنے کا کہا ہے، شکر ہے پی سی بی نے بھی اس معاملے پر سخت موقف اپنایا اور معاملہ آئی سی سی کے سامنے اٹھانے کا بھی اعلان کردیا،پاکستان کبھی کھیلوں میں سیاست کو نہیں لایا لیکن بھارت ہمیشہ ایسا ہی کرتا ہے، ماضی میں پی ایس ایل کو بھی نقصان پہنچانے کی کوشش کی۔
فکسنگ کیسز کے تانے بانے بھی بھارتیوں سے ملے،بھارتی پروڈکشن ٹیم بھی ایک بار آخری لمحات میں دستبردار ہو گئی تھی، آپ منافقت کی انتہا دیکھیں، جب آئی سی سی کا کوئی ایونٹ ہو تو پاکستان سے اختلافات بھلا دیے جاتے ہیں، ان کی حکومت بھی خاموش ہو جاتی ہے، اس میں پاکستانی ٹیم سے میچ پر انتہاپسندوں کو بھی کوئی اعتراض نہیں ہوتا، تب آئی سی سی بھی خوش رہتی ہے، مگر باہمی سیریز کی بات ہو تو بھارتی بورڈ حکومتی اعتراضات سمیت کئی باتیں سامنے لے آتا ہے، آئی سی سی اسے آپس کا مسئلہ قرار دے کر سائیڈ میں ہو جاتی ہے،پی سی بی کو اس معاملے پر قانونی چارہ جوئی پر بھی بھاری جرمانہ بھرنا پڑا تھا۔
اب یا تو بھارت پکا ارادہ کر لے کہ پاکستان سے نہیں کھیلنا چاہے کتنا بڑا نقصان ہوجائے یا پھر منافقت ترک کر کے سیریز بھی کھیلے،یقیناً مستقبل قریب میں اس کا کوئی چانس نہیں، ایسے میں اب پاکستان کو بھی سخت موقف اپنانا چاہیے، اگر احسان مانی میں ہمت ہے تو کہہ دیں آئی سی سی سے کہ ہماری ٹیم ورلڈکپ میں بھی بھارت سے نہیں کھیلے گی وہ ہماری کرکٹ کو نقصان پہنچانے کے درپے ہے،مگر میں جانتا ہوں ایسا نہیں ہوگا،”ہاتھی کے دانت کھانے کے اور دکھانے کے اور“ ابھی سخت بیان بھی عوامی غصہ دیکھتے ہوئے دیا ورنہ سارے دن خاموشی چھائی رہی تھی۔
آئی سی سی بھی مکمل طور پر بھارتی کرکٹ بورڈ کے کنٹرول میں ہے، اس سے آپ لاکھ شکایتیں کریں کوئی فائدہ نہیں ہونا، ہاں بھارت شکایت کرے تو فوراً خلاف فیصلہ آجائے گا بھاری جرمانہ یا پابندی بھی عائد ہو سکتی ہے، ہمیں اپنے آپ کو اتنا مضبوط بنانا چاہیے کہ ایسے منفی ہتھکنڈوں سے کوئی نقصان نہ پہنچے،ہرشبل گبز قابل تعریف ہیں کہ انھوں نے اسٹینڈ لیا، ہمیں اپنے دوستوں کی تعداد بڑھانا ہوگی، دیگر بورڈز کو بھی قریب لائیں، طویل عرصے سے بھارت کیخلاف کوئی سیریز نہیں ہوئی لیکن ہماری کرکٹ قائم و دائم ہے اور آئندہ بھی رہے گی، البتہ بھارتی بورڈ کی اس حرکت نے اسے دنیا کے سامنے مزید بے نقاب کردیا، ”شیم آن یو بی سی سی آئی“۔
(نوٹ:آپ ٹویٹر پر مجھے @saleemkhaliq پر فالو کر سکتے ہیں)
The post ”شیم آن یو انڈین کرکٹ بورڈ“ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3ibj0uO
via IFTTT
Friday, July 30, 2021
آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو
حمل:
21مارچ تا21اپریل
کاروباری سلسلے میں کسی پارٹی کو ناراض نہ ہونے دیں بلکہ ہر ایک سے اچھا برتائو کیجئے رہائش کی تبدیلی بھی اچھے نتائج کی حامل بن سکتی ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
کسی قریبی عزیز سے کافی فائدہ حاصل ہو سکتا ہے۔ اپنی پوزیشن کو کاروبار میں مضبوط کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ جائیداد وغیرہ کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
مخالفین کی سازشوں کا سدباب قبل از وقت کر لیجئے ہر معاملے کی تحقیق خود کریں اپنی صحت کے معاملے میں ذرا محتاط ہی رہیں تو زیادہ بہتر ہے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آمدنی میں اضافہ کی امید ہے مگر کسی کو بطور قرض رقم ہرگز نہ دیں کیونکہ واپسی کی امید ہرگز نہ ہے، دماغ پر خیالات کا بوجھ قدرے کم ہو سکے گا۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
کسی مقتدر شخصیت کے ساتھ تعلقات استوار ہوں گے اور آپ کے الجھے ہوئے کام حل ہو سکیں گے، آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہو سکتا ہے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
آپ کے گھریلو حالات بہت زیادہ بہتر رہیں گے، شریک حیات آپ کی ہر خواہش پوری کرنے کے لئے ہمہ وقت مستعد رہیں گے۔ بات بات پر الجھنا چھوڑ دیں۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
دشواریاں سنگ راہ تو بنے گی اس کے باوجود آپ ان پر قابو پانے میں کامیاب ہو جائیں گے، اخراجات کی زیادتی کے سبب بھی پریشانی رہے گی۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
اپنی بنائی ہوئی سکیموں کا ایک بار پھر جائزہ لے لیں تاکہ پھر پچھتانا نہ پڑے، ممکن ہو تو اپنے حقیقی ہمدردوں سے بھی مشورہ لے لیں، کاروبار میں خصوصی توجہ رکھیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
امپورٹ ایکسپورٹ کا بزنس کرنے والے حضرات کوئی اہم ڈیل کرنے میں کیابم ہو سکتے ہیں۔ ہو سکتا ہے آپ کے گھریلو معاملات بھی آج صلح صفائی سے سلجھ جائیں۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
آپ اپنی تعلیم میں خصوصی دلچسپی لے لیں تاکہ مایوسی کے خول سے باہر آ سکیں آپ کے شریک حیات کا ذہن بھی خاصا منتشر رہے گا۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
ماضی کی تلخ یادوں کو مٹا کر حالیہ ملنے والی خوشیوں کو گلے لگا لیجئے۔ مزاج کی گرمی کو ذرا قابو میں رکھیں تو حالات قابو میں رہ سکتے ہیں۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ذہنی انتشار بڑھے گا خود کو جذباتیت سے آزاد ہی رکھیں تو بہتر ہے آج آپ کو چھوٹی سے چھوٹی چیز کے لئے بھی تگ و دو کرنا پڑ سکتی ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xiWyoA
via IFTTT
Thursday, July 29, 2021
Wednesday, July 28, 2021
بیرون ملک فرار روکنے کیلیے ظاہر جعفر کے والدین کا نام بلیک لسٹ کرنے کی سفارش ایکسپریس اردو
اسلام آباد: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی انسانی حقوق نے نور مقدم کیس میں ملزم ظاہر جعفر کے والدین کو بیرون ملک فرار سے روکنے کے لیے نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹی فیکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) میں شامل کرنے کی سفارش کردی۔
بدھ کو پارلیمنٹ ہاؤس میں قائمہ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین ولید اقبال کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں اسلام آباد پولیس کی جانب سے کمیٹی کو بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کے دوران کمیٹی ارکان نے ملزم کے والدین کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کی سفارش کی۔
وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ ای سی ایل میں نام شامل کرنے کا طریقہ کار میں وقت لگ لگ سکتا ہے چونکہ تحقیقاتی ایجنسی کابینہ کو سمری بھیجی گی اور کابینہ سے سمری منظور ہونے کے بعد ای سی ایل میں شامل کیا جا سکتا ہے اس لیے بیرون ملک سفر کرنے سے روکنے کے لیے ان کا نام فوری طور پر پی این آئی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کردی جائے گی۔
کمیٹی کو انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس کی جانب سے سفارش کی گئی کہ بریفنگ کو ان کیمرا رکھ دیا گیا تاہم ابتدائی بریفنگ صحافیوں کی موجودگی میں ہی دی گئی۔
ایس ایس پی انویسٹی گیشن عطا الرحمن نے کمیٹی کو بتایا کہ 20 جولائی کو رات 8 بجے ملزم کو گرفتار کیا گیا اور جائے وقوع سے ہی لاش برآمد ہوئی، ابتدائی تفتیش سے ملزم ظاہر جعفر اور ان کے والدین کے درمیان وقوعے کے وقت موبائل پر رابطے ہونے کی تصدیق ہوئی ہے جس کی بنیاد پر والدین کو گرفتار کیا گیا تاہم ان کے درمیان کیا گفتگو ہوئی اس بارے ابھی تفتیش جاری ہے۔
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے دوران بریفنگ بتایا کہ پولیس سے قبل تھیراپی ورکرز جائے وقوع پر پہنچے تھے اور ملزم ظاہر جعفر نے تھیراپی سینٹر کے ایک اہلکار کو چاقو سے شدید زخمی بھی کیا جس کے باعث اہل کار کی سرجری ہوئی ہے اور ابھی تک اس کا بیان ریکارڈ نہیں ہوا۔
کمیٹی کے رکن مشاہد حسین سید نے سوال کیا کہ تھیراپی سینٹر کے اہل کاروں کو اطلاع کس نے دی؟ جس پر شیریں مزاری نے جواب دیا کہ ان کی وزارت تفتیشی ٹیم کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے اور ملزم کی والدہ کو گھریلو ملازم نے واقعے کا بتایا اور والدہ نے تھیراپی سینٹر کال کر کے اطلاع دی جہاں سے پانچ اہلکار ملزم کے گھر پہنچے اور تھیراپی ورکس والوں نے پولیس کو اطلاع دی۔
سینیٹر مصطفی نواز کھوکھر نے اعتراض اٹھایا کہ حساس نوعیت کی معلومات منظر عام پر آرہی ہیں جس سے تفتیش متاثر ہو سکتی ہے اس لیے بہتر ہے کمیٹی کی بریفنگ کو ان کیمرا ہی کرلیا جائے۔
شیری مزاری نے کہا کہ میں متاثرہ خاندان سے ملاقات کرچکی ہوں اور وہ اس کیس کی میڈیا کوریج سے خاندان کی پرائیویسی متاثر ہونے کا شکوہ کر رہے ہیں جس کے بعد کمیٹی نے پولیس سے ان کیمرا بریفنگ حاصل کی۔
ملزم دماغی طور پر صحت مند انسان ہے، سینیٹر مشاہد حسین
بریفنگ کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی کے رکن سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا کہ ملزم کے والدین کو گھر کے ملازم نے نور مقدم پر تشدد کی اطلاع اس وقت دی تھی جب اس نے فرسٹ فلور سے چھلانگ لگائی، والدین نے بجائے پولیس کو اطلاع دینے کے تھیراپی سینٹر کو کال کی، اگر پولیس کو اطلاع دی جاتی تو شاید بچی کی زندگی بچائی جاسکتی تھی، والدین نے پولیس کو اطلاع نہ دے کر غفلت برتی۔
مشاہد حسین کے مطابق بریفنگ میں ملزم ظاہر جعفر کے ذہنی صحت خراب ہونے سے متعلق کوئی بات نہیں بتائی گئی اور جو بریفنگ دی گئی ہے اس کے مطابق ملزم ہوش و حواس میں ہے اور دماغی طور پر صحت مند انسان ہے۔
مشاہد حسین سید نے بتایا کہ کمیٹی ارکان کی جانب سے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ اس کیس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی جائیں تاہم پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اس کیس میں دہشت گردی کے دفعات شامل نہیں کی جاسکتیں۔
The post بیرون ملک فرار روکنے کیلیے ظاہر جعفر کے والدین کا نام بلیک لسٹ کرنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/37dpLWt
via IFTTT
آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو
حمل:
21مارچ تا21اپریل
قریبی عزیزوں کی سازشوں کے سبب گھریلو ماحول قدرے خراب ہو سکتا ہے، آپ اپنی ہر سکیم کو عملی شکل دیکر بہت کچھ حاصل کر سکیں گے، دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
ایسے چانسز ضرور مل سکتے ہیں جو آپ کو کاروباری طور پر ابھار سکتے ہیں اگر آپ اپنے طریقہ کار میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے چانسز سے استفادہ کرنے کی کوشش کریں تو ناکامی نہیں ہو گی۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
شادی بیاہ پر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے۔ آج کا دن آپ کے لئے خوشیوں بھرا دن ثابت ہو گا۔ آج آپ خاصے مغموم دکھائی دیں گے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ اپنے مزاج کو ہمہ وقت ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں۔ صحت جسمانی گاہے بہ گاہے خراب ہو سکتی ہے۔دماغ کو ٹھنڈا رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔ لہٰذا احتیاط برتنے کی کوشش کریں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے جذبات قابل قدر ہیں لہٰذا اپنے دماغ کو بھی قابو میں رکھیں اور ہر کام سوچ سمجھ کر کیجئے تاکہ فائدہ ہو سکے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
قریبی عزیزوں کے اشتراک کی بدولت آپ کی دیرینہ محبت کامیابی سے ہمکنار ہو گی آپ کا آنگن خوشیوں سے بھرا رہے گا۔اپنی صحت کی طرف سے محتاط رہیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
آج آپ تنہائی پسند کریں گے مگر ایسا کرنا کسی لحاظ سے بھی آپ کیلئے فائدہ مند نہ ہے لہٰذا بہتر ہے دوسروں سے ملیں جلیں تاکہ آپ کے تعلقات دوسروں کیساتھ بہتر ہو سکیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
جن راستوں پر چل کر آپ غیر متوقع مایوسی سے دوچار ہو گئے تھے اب دوبارہ اسی راستے کو اپنا لیجئے اس بار کامیابی خودبخود آپ کے گلے کا ہار بن سکتی ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنے کاروبار کو ابھارنے کی کوشش کیجئے بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا کسی نئی رشتہ داری کے قائم ہونے کا امکان ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آج آپ کے نئے دوست بنیں گے اور آپ کافی مسرور دکھائیں دیں گے کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو بھی کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
کوئی انعام وغیرہ نکل سکتا ہے ہو سکتا ہے کوئی انعامی بانڈ ہی لگ جائے البتہ آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر ضرور فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xiWyoA
via IFTTT
غیر معیاری دوائیں بنانے پر 5 فارما کمپنیوں کے لائسنز منسوخ اور 12 معطل ایکسپریس اردو
اسلام آباد: ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) نے غیر معیاری ادویات بنانے پر پانچ مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنز منسوخ اور بارہ کے لائسنز معطل کردیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈریپ میں جن پانچ مقامی ادویہ ساز کمپنیوں کے لائسنز منسوخ کیے گئے ہیں ان میں اسلام آباد، پشاور، لاہور، کراچی و حیدر آباد کی مقامی ادویہ ساز کمپنیاں شامل ہیں۔
اسی طرح جن 12 کمپنیوں کے لائسنس معطل کیے گئے ہیں ان میں سندھ کی پانچ، بلوچستان کی ایک، خیبر پختونخوا کی پانچ اور اسلام آباد کی ایک دواساز کمپنی شامل ہے۔ ذرائع کے مطابق ادویہ ساز کمپنیز کے خلاف ایکشن ڈریپ ایکٹ 2012ء کے تحت لیا گیا۔
دوسری جانب سی ای او ڈریپ عاصم رؤف نے فارما کمپنیز کے خلاف کارروائی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دوا ساز کمپنوں نے گڈز مینو فیکچرنگ پریکٹس کی خلاف ورزی کی۔
عاصم رؤف کے مطابق دواساز کمپنیز کے خلاف کارروائی فیلڈ ٹیمز کی سفارش پر کی گئی۔ انسپکشن میں کمپنیز غیر معیاری ادویہ سازی کی مرتکب پائی گئیں۔
سی ای او ڈریپ کا کہنا ہے کہ ملک میں عالمی معیار کی ادویات کی دستیابی اولین ترجیح ہے، ڈریپ ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا، غیر معیاری ادویات کے خلاف ملک گیر آپریشن جاری رہے گا۔
The post غیر معیاری دوائیں بنانے پر 5 فارما کمپنیوں کے لائسنز منسوخ اور 12 معطل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3zCKIqe
via IFTTT
14 سالہ لڑکے سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ساتھی سمیت گرفتار ایکسپریس اردو
راولپنڈی: پولیس نے 14 سالہ لڑکے سے زیادتی اور اسے بلیک میل کرنے والے ملزم کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا، ملزم بچے سے اس کے خاندان کی لڑکیوں کی تصاویر بھی منگواتا رہا تاکہ لڑکیوں کو بھی بلیک میل کیا جاسکے۔
تھانہ کلر سیداں پولیس کو 14 سالہ بچے کی والدہ نے بتایا کہ خاوند روزگار کے لیے برطانیہ میں ہیں، بیٹے نے سہمے ہوئے انداز میں بتایا ہے کہ علاقے کے رہائشی عثمان نے اس کے ساتھ مبینہ زبردستی کی اور نازیبا ویڈیو و تصاویر بنائیں، مسلسل بلیک میل کررہا ہے رقم بھی لیتا رہا اور کسی کو بتانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا ہے۔
لڑکے کے مطابق ملزم نے ڈرا دھمکا کر اس سے خاندان کی لڑکیوں کی تصاویر بھی منگوائیں تاکہ انھیں بلیک میل کرسکے جبکہ کہتا رہا ہے کہ تمام مواد علاقے کے رہائشی زوہیب کے پاس محفوظ ہے، مقدمہ درج کرکے ملزمان کو گرفتار کیا جائے اور بلیک میل کرنے والا مواد برآمد کرکے تلف کیا جائے۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او کلر سیداں قیصر ستی کا کہنا تھا کہ ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس میں صورتحال مزید واضح ہوگی۔
The post 14 سالہ لڑکے سے زیادتی اور بلیک میل کرنے والا ساتھی سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UQ9oNl
via IFTTT
پاکستان نے مزید 5 افغان فوجی افغان حکام کے حوالے کردیے ایکسپریس اردو
راولپنڈی: پاکستان نے پناہ لینے والے مزید پانچ افغان فوجی افغان حکام کے حوالے کردیے جب کہ چند روز قبل ہی 46 فوجی افغان حکام کے حوالے کیے گئے تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے مزید پانچ افغان فوجیوں کو افغان حکام کے حوالے کردیا۔ پاک افغان بارڈر پر محفوظ راستے کے لیے پناہ حاصل کرنے والے مزید پانچ افغان فوجیوں کو باجوڑ میں نوا پاس کے مقام پر پانچ بج کر 45 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا۔
ان افغان فوجیوں نے پاکستان سے چترال کے ارندو سیکٹر پر پناہ کے لیے 26 جولائی کو درخواست کی تھی، ضروری ضابطہ کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی۔
اس سے قبل پانچ افسروں سمیت 46 افغان فوجی 26 جولائی اور 35 افغان فوجی یکم جولائی کو واپس بھیجے گئے تھے، جنہوں نے پاکستان سے محفوظ راستے کی درخواست کی تھی۔
The post پاکستان نے مزید 5 افغان فوجی افغان حکام کے حوالے کردیے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2UXLM9s
via IFTTT
Tuesday, July 27, 2021
پاک سعودی مذاکرات، پاکستان کا سعودی عرب سے ویزا پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ ایکسپریس اردو
اسلام آباد: وزیراعظم، صدر مملکت اور وزیر خارجہ سے سعودی وزیر خارجہ نے ملاقاتیں کیں، دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے جس میں سیاسی و تجارتی معاملات سمیت ویزا ایشوز اور افغان مسئلے پر بھی بات ہوئی، پاکستان نے سعودی عرب سے ویزا پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق دفتر خارجہ میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات ہوئے۔ بعدازاں دونوں نے مشترکہ پریس بریفنگ دی۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سعودی وزیر خارجہ کو اسلام آباد میں خوش آمدید کہتے ہیں، ہم نے دونوں ممالک کے دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا ہے، اتفاق کیا گیا ہے کہ پاک سعودی سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کا قیام عمل میں لایا جائے، کونسل کا ڈھانچہ کیا ہوگا اس حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔
مذاکرات میں سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے ایشوزسے متعلق بات چیت ہوئی، پاکستان اور سعودی عرب میں یکساں مذہبی ،ثقافتی اوربرادرانہ مراسم ہیں، دونوں ممالک نے ہرمشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان اورسعودی عرب ثقافتی شعبے میں تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں، سعودی عرب میں مقیم 25 لاکھ پاکستانی وہاں اپنے گلوکاروں کی پرفارمنس دیکھنا چاہتے ہیں، امید ہے سعودی عرب پاکستانیوں کے ویزا پابندیوں پرنظرثانی کرے گا۔
اس موقع پر شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ پرجوش خیر مقدم پر پاکستان کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ہم نے اپنے مضبوط تعلق مزید مستحکم بنانے پر تبادلہ خیال کیا، ہم ادارہ جاتی بنیادوں پر باہمی تعلقات کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔
اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل پر اتفاق
مشترکہ پریس بریفنگ سے قبل وزارتِ خارجہ میں پاکستان اور سعودی عرب کے مابین وفود کی سطح پر مذاکرات کا انعقاد ہوا، سعودی عرب کے وفد کی قیادت سعودی وزیر خارجہ شہزادہ شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود جبکہ پاکستانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کی۔ مذاکرات میں دو طرفہ تعلقات اور کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور، دو طرفہ سیاسی، اقتصادی، سرمایہ کاری کے مواقع اور دفاعی تعاون کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان آل سعود اور ان کے وفد کو وزارتِ خارجہ آمد پر خوش آمدید کہا، انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان یکساں مذہبی ،ثقافتی اور تاریخی اقدار پر استوار ،گہرے برادرانہ مراسم ہیں ،دونوں ممالک نے ہر مشکل وقت میں ایک دوسرے کا بھرپور ساتھ دیا، پاکستان، سعودی عرب کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کی حمایت جاری رکھنے کے لئے پرعزم ہے،پاکستانیوں کے دلوں میں سعودی عرب اور خادمین حرمین شریفین کے لئے والہانہ عقیدت پائی جاتی ہے، اس لیے ہم سعودی عرب کی خوشحالی اور تعمیر و ترقی کو اپنی ترقی سے تعبیر کرتے ہیں، مشکل حالات میں سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کو فراہم کی جانے والی معاونت پر سعودی قیادت کے ممنون ہیں۔
وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن بالخصوص خلیجی ممالک کے مابین تنازعات کے حل کیلئے سعودی عرب کے متحرک کردار کو بھی سراہا، انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا سمیت دنیا بھر میں بسنے والے مسلمان اپنے حقوق کے تحفظ کے لئے اپنی توقعات سعودی قیادت سے وابستہ کیے ہوئے ہیں، مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر میں بھارتی کی جانب سے اٹھائے گئے 5 اگست 2019 کے یک طرفہ اور غیر آئینی اقدامات کے بعد سعودی عرب کی علاقائی و عالمی فورمز پر پاکستان کے موقف کی حمایت قابلِ ستائش ہے، او آئی سی کنٹکٹ گروپ برائے جموں و کشمیر میں سعودی عرب کے مثبت کردار پر سعودی قیادت کے شکر گزار ہیں۔
دونوں ممالک نے دو طرفہ باہمی تعلقات کے استحکام کیلئے اعلیٰ سطح روابط کے تسلسل پر اتفاق کیا، وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وزیر اعظم عمران خان کے دورہ سعودی عرب اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ سطح روابط سے پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دو طرفہ تعلقات کو وسعت ملی، مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام پر عملی اقدامات کا آغاز خوش آئند ہے۔
دوطرفہ مذاکرات کے دوران افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے بعد کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہوا، مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا پاکستان خطے میں امن و استحکام کا خواہاں ہے، افغان مسئلے کے پر امن حل کیلئے عالمی برادری افغان قیادت پر زور دے کہ وہ جامع مذاکرات کے ذریعے افغان مسئلے کا پر امن سیاسی حل نکالیں، توقع ہے کہ اس صورت حال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ، پاکستانیوں کے لئے سعودی عرب کی جانب سے عائد ویزہ پابندیوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔
وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات
بعدازاں وزیراعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ پرنس فیصل بن فرحان نے ملاقات کی جس میں پاک سعودی تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون کو تیز کرنے پر بات چیت ہوئی۔
سرکاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی فلاح کے لیے سعودی حکومت کے کردار کی تعریف کی۔
وزیراعظم عمران خان نے مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے لیے باہمی تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری اور توانائی کے شعبوں میں وسیع امکانات کو سمجھنے کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
وزیراعظم عمران خان نے سعودی پاکستان سپریم کوآرڈی نیشن کونسل کے کام کی تعریف کی اور دونوں ممالک کی ترقی میں سعودی عرب میں پاکستانی برادری کے اہم کردار کو سراہا اور کہا کہ عوام کے درمیان مضبوط روابط نے دوطرفہ تعاون کی ٹھوس بنیادیں بنانے میں مدد کی ہے۔
وزیراعظم نے کوویڈ 19 سے وابستہ سفری پابندیوں کی وجہ سے پاکستانی شہریوں کو درپیش مشکلات کا ذکر کیا، وزیراعظم نے سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کو کوڈ ویکسین کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا،
ملاقات میں دونوں ممالک اور جنوبی ایشیاء میں کوویڈ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے سیاسی تصفیے کے حصول کے لیے افغان جماعتوں کے مابین تعمیری بات چیت کی ضرورت پر زور دیا۔ افغانستان میں امن خطے میں امن و استحکام کے لیے انتہائی ضروری ہے۔
سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب کے پاکستان کے ساتھ تعلقات مضبوط اور اخوت پر مبنی ہیں۔ سعودی وزیرخارجہ نے ولی عہد اور وزیراعظم کی طے شدہ اسٹریٹجک سمت کے تحت باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کے عزم کا اعادہ کیا۔
اعلامیے کے مطابق سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ سعودی عرب جموں و کشمیر پر او آئی سی رابطہ گروپ کا رکن ہے اور کشمیری مقصد کے لیے مستقل طور پر اس کی حمایت کرتا ہے۔
The post پاک سعودی مذاکرات، پاکستان کا سعودی عرب سے ویزا پابندیاں نرم کرنے کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3x2MWxq
via IFTTT
آج کا دن کیسا رہے گا ایکسپریس اردو
حمل:
21مارچ تا21اپریل
قریبی عزیزوں کی سازشوں کے سبب گھریلو ماحول قدرے خراب ہو سکتا ہے، آپ اپنی ہر سکیم کو عملی شکل دیکر بہت کچھ حاصل کر سکیں گے، دیرینہ آرزو پوری ہونے کا امکان ہے۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
ایسے چانسز ضرور مل سکتے ہیں جو آپ کو کاروباری طور پر ابھار سکتے ہیں اگر آپ اپنے طریقہ کار میں تھوڑی سی تبدیلی کرکے چانسز سے استفادہ کرنے کی کوشش کریں تو ناکامی نہیں ہو گی۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
شادی بیاہ پر جانے کا پروگرام بن سکتا ہے۔ آج کا دن آپ کے لئے خوشیوں بھرا دن ثابت ہو گا۔ آج آپ خاصے مغموم دکھائی دیں گے۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ اپنے مزاج کو ہمہ وقت ٹھنڈا رکھنے کی کوشش کریں۔ صحت جسمانی گاہے بہ گاہے خراب ہو سکتی ہے۔دماغ کو ٹھنڈا رکھتے ہوئے فیصلے کریں۔ لہٰذا احتیاط برتنے کی کوشش کریں۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
صدقہ خیرات کرتے رہنا آپ کے لئے کافی بہتر ہے۔ آج کل حالات بالکل آپ کے لئے سازگار نہ ہیں۔ اچھے بھلے دوست بھی مخالفت پر آمادہ ہو سکتے ہیں۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
اس میں کوئی شک نہیں کہ آپ کے جذبات قابل قدر ہیں لہٰذا اپنے دماغ کو بھی قابو میں رکھیں اور ہر کام سوچ سمجھ کر کیجئے تاکہ فائدہ ہو سکے۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
قریبی عزیزوں کے اشتراک کی بدولت آپ کی دیرینہ محبت کامیابی سے ہمکنار ہو گی آپ کا آنگن خوشیوں سے بھرا رہے گا۔اپنی صحت کی طرف سے محتاط رہیں۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
آج آپ تنہائی پسند کریں گے مگر ایسا کرنا کسی لحاظ سے بھی آپ کیلئے فائدہ مند نہ ہے لہٰذا بہتر ہے دوسروں سے ملیں جلیں تاکہ آپ کے تعلقات دوسروں کیساتھ بہتر ہو سکیں۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
جن راستوں پر چل کر آپ غیر متوقع مایوسی سے دوچار ہو گئے تھے اب دوبارہ اسی راستے کو اپنا لیجئے اس بار کامیابی خودبخود آپ کے گلے کا ہار بن سکتی ہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
ہمت و استقلال کی بنیادوں پر اپنے کاروبار کو ابھارنے کی کوشش کیجئے بفضل خدا وقت آپ کا ساتھ دے سکے گا کسی نئی رشتہ داری کے قائم ہونے کا امکان ہے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آج آپ کے نئے دوست بنیں گے اور آپ کافی مسرور دکھائیں دیں گے کاروبار کی گرتی ہوئی ساکھ کو بھی کسی حد تک سہارا مل سکتا ہے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
کوئی انعام وغیرہ نکل سکتا ہے ہو سکتا ہے کوئی انعامی بانڈ ہی لگ جائے البتہ آج کے دن کاروباری سلسلے میں کیا جانے والا سفر ضرور فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3xiWyoA
via IFTTT