Sunday, January 7, 2024

کورنگی میں نجی اراضی پر قبضے کی کوشش کرنیوالے ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل ایکسپریس اردو

  کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے نجی املاک پر قبضہ کے الزام میں گرفتار قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے 8 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور پولیس کو تفتیش مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

استغاثہ کے مطابق ملزمان عابد حسین ولد اسد ،کامران ولد عبد الحمید ،نوید ولد سعید احمد ، سید نعمان علی ولد سید خورشید علی،سلمان ولد لیاقت علی ،سید غلام حسین ولد میر نور محمد قاسم،عبدالسبحان ولد کالوخان اور محمد رضوان قریشی ولدعبدالرزاق قریشی 6 جنوری کو زمان ٹاؤن تھانے کی حدود میں واقع 17 ایکڑ نجی اراضی میں داخل ہوئے اور املاک کی دیوار توڑ کر ناجائز قبضہ کی کوشش کی۔

ملزمان نے مدعی مقدمہ کو ہراساں کیا ،دھمکیاں دیں ، حبس بے جا میں رکھا اور بلوہ و ہنگامہ آرائی کی،  پولیس نے مدعی کے رجوع کرنے پر موقع واردات سے 8 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا تھا جبکہ 5 ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: کورنگی میں 17 ایکڑ زمین پر قبضے کی کوشش ناکام، 8 ملزمان گرفتار

پولیس نے ملزمان کے خلاف تعزیرات پاکستان کی دفعات147٫148٫506٫504,427,448اور 342 کے تحت مقدمہ قائم کرکے ایف آئی آر درج کرلی تھی۔

اتوار کو زمان ٹاؤن تھانے سے تعلق رکھنے والے تفتیشی افسر اے ایس آئی صلاح الدین نے قبضہ مافیا سے تعلق رکھنے والے عابد حسین سمیت 8 ملزمان کو سٹی کورٹ میں واقع جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی ذبیح اللہ کی عدالت میں پیش کیا اور عدالت سے درخواست کی کہ ملزمان کے خلاف قانون و ضابطے کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

عدالت نے تمام ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا اور تفتیشی افسر کو اپنی تحقیقات مکمل کرکے چالان عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔

The post کورنگی میں نجی اراضی پر قبضے کی کوشش کرنیوالے ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/OjxQi1u
via IFTTT

No comments:

Post a Comment