Monday, May 2, 2022
Sunday, May 1, 2022
بابراعظم نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل ایکسپریس اردو
کراچی: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے غلاف کعبہ(کسوہ) کی تیاری میں حصہ لینے کا شرف حاصل کیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق بابراعظم ان دنوں سعودی عرب میں موجود ہیں، انہوں نے گزشتہ دنوں عمرہ بھی ادا کیا اور اب کپتان نے ایسی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ کسوہ کی تیاری میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔
کپتان نے سماجی رابطے کی فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں غلاف کعبہ کی تیاری میں حصہ لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
کرکٹر نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اس عظیم اعزاز کو حاصل کرنے پر اللہ کا شکر گزار ہوں‘‘۔
The post بابراعظم نے غلافِ کعبہ کی تیاری میں حصہ لینے کی سعادت حاصل کرلی، ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/gu05n4U
via IFTTT
اسلام آباد میں کمسن بچی کی پُراسرار لاش برآمد ایکسپریس اردو
اسلام آباد: اقی دارالحکومت کے علاقے بھارہ کہو میں 9 سالہ فاطمہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں، پولیس نے دادا اور سوتیلی دادی کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے بھارہ کہو سترہ میل میں کمسن بچی کی پُر اسرار موت کا واقعہ سامنے آیا ہے جس کے والد کا انتقال ہوچکا ہے اور ماں دوسری شادی کرچکی تھی۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 سالہ فاطمہ اپنے دادا اور سوتیلی دادی کے ساتھ رہائش پذیر تھی اور ایمز اسکول میں زیر تعلیم تھی۔
ابتدائی تحقیقات میں بچی کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں جب کہ علاقہ معززین نے پولیس کو بتایا کہ بچی چھت سے گری ہے۔
بچی کی حقیقی والدہ نے تھانہ میں تحریری درخواست دے دی ہے جس پر مقدمہ درج کیا جارہا ہے، پولیس نے درخواست موصول ہوتے ہی بچی کے دادا اور سوتیلی دادی کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کیس کو میرٹ اور شواہد کی روشنی میں یکسو کرکے انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
خیال رہے کہ کچھ دیر قبل پولیس ذرائع نے خدشہ ظاہر کیا کہ بچی کی ہلاکت زہر سے ہوئی ہے یا کسی زہریلی چیز نے بچی کو کاٹا ہے۔
سینئر پولیس افسر نے کمسن بچی کی لاش برآمد ہونے کے معاملے پر کہا کہ لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ پوسٹمارٹم رپورٹ میں موت کی وجہ کا پتہ لگایا جاسکے۔
The post اسلام آباد میں کمسن بچی کی پُراسرار لاش برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Tobvxsc
via IFTTT
خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر کل عید منانے کا اعلان ایکسپریس اردو
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری سطح پر عید منانے کا اعلان کردیا۔
ایکسیرپس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے بروز پیر دو مئی کو عید منانے کا باقاعدہ اعلان کیا۔
وزیراعلیٰ ہاؤس کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق خیبر پختونخوا حکومت نے مسجد قاسم علی خان اور رویت ہلال کی زونل کمیٹی کو موصول ہونے والی شہادتوں کی روشنی میں بروز پیر سرکاری سطح پر عید الفطر منانے کا اعلان کیا۔
معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا کہ صوبہ کے مختلف علاقوں سے چاند دیکھنے کی 130 شہادتیں موصول ہوئیں، جس کی روشنی میں کل مذہبی جوش و جذبے سے عید منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمود خان کل گورنر ہاوس پشاور میں عید الفطر کی نماز ادا کریں گے جبکہ کابینہ اراکین اور سرکاری حکام بھی وزیر اعلی کے ہمراہ عید الفطر کی نماز ادا کریں گے۔
The post خیبرپختونخوا میں سرکاری سطح پر کل عید منانے کا اعلان appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/djIhlHW
via IFTTT
