Saturday, May 20, 2023

190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کا 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے کا فیصلہ ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں نیب تحقیقات کا حصہ بننے کا فیصلہ کرلیا۔

عمران خان نے قومی احتساب بیورو کی جانب سے بھیجے جانے والے طلبی کے نوٹس پر نیب کو تحریری جواب ارسال کردیا ہے جس میں انہوں نے 23 مئی کو 190 ملین پاؤنڈز کیس کی تحقیقات میں حصہ بننے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔

عمران خان نے جواب میں کہا ہے کہ 23 مئی کو مختلف کیسز کے سلسلے میں اسلام آباد میں ہوں گا، عدالتوں سے فارغ ہوکر گیارہ بجے نیب تحقیقات کا حصہ بنوں گا۔

چیئرمین تحریک انصاف نے نیب سے انکوائری رپورٹ کی نقل بھجوانے یا وکیل کو فوری فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیراعظم کو 18 مئی کو طلب کیا گیا تھا مگر وہ پیش نہیں ہوئے تھے اور انہوں نے اپنے تحریری جواب میں کہا تھا کہ نیب قانون آئین سے متصادم ہے۔

قومی احتساب بیورو نے جمعہ کو عمران خان کو دوبارہ نوٹس جاری کرتے ہوئے 23 مئی 2023ء کو صبح دس بجے نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔

The post 190 ملین پاؤنڈز کیس، عمران خان کا 23 مئی کو نیب تحقیقات کا حصہ بننے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LvK6Qbs
via IFTTT

No comments:

Post a Comment