Saturday, May 13, 2023

بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بالان میں ریلوے ٹریک کے قریب دھماکا ہوا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دھاڈر بولان کے علاقے مشکات کے قریب ریلوے ٹریک پر ٹائم ڈیوائس کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ریلوے کا ملازم زخمی ہوگیا۔

دھماکے کے بعد پولیس، ایف سی اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکار اور امدادی ٹیم کے رضاکار جائے وقوعہ پر پہنچے جہاں سے زخمی شخص کو طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کیا۔ خوش قسمتی سے دھماکے میں زخمی ہونے والے شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا عندیہ دیا ہے۔

 

The post بولان میں ریلوے ٹریک پر دھماکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/etjmz0p
via IFTTT

No comments:

Post a Comment