Friday, May 12, 2023

اہلیہ شاداب خان کے حجاب کو بُرا بھلا بولنے پر شاہ تاج خان تنقید کی زد میں ایکسپریس اردو

  کراچی: پاکستانی کرکٹر شاداب خان کی اہلیہ ملائکہ ثقلین کے حجاب کو بُرا بھلا بولنے پر شاہ تاج خان پر مداحوں کی طرف سے کافی تنقیدیں ہورہی ہیں۔

شاہ تاج خان ایک مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا پر اثرورسوخ کیلئے جانی جاتی ہیں۔ وہ ایک نجی چینل کے شو ’’گیم شو ایسے چلے گا‘‘ میں بھی آتی ہیں۔ شاہ تاج خان کے 1.7 ملین انسٹاگرام فالوورز ہیں۔

ابتدا میں شاہ تاج خان شاداب خان کی بڑی مداح رہی ہیں لیکن جب شاداب خان نے سابق پاکستانی کرکٹر ثقلین مشتاق کی باحجاب بیٹی ملائکہ خان سے شادی کی تو انہوں نے اپنی ایک ویڈیو میں شاداب خان پر باحجاب لڑکی سے شادی کرنے پر لعنت بھیجی۔

شاہ تاج خان نے کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ شاداب خان میری محبت تھی لیکن اس نے باحجاب لڑکی سے شادی کر لی، لعنت ہو اس پر۔ پہلے مجھے پتہ چلا کہ وہ اپنے کرکٹ ٹور پر ہے لیکن پھر پتہ چلا کہ اس نے حجاب والی لڑکی سے شادی کرلی۔

شاہ تاج خان کے نامناسب الفاظ استعمال کرنے پر سوشل میڈیا صارفین سخت برہم ہوئے اور انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ شاہ تاج خان جیسی لڑکیاں حجاب کی اہمیت نہیں جانتیں۔ صارفین کا کہنا تھا کہ وہ شاداب جیسے شوہر کے لائق نہیں کیونکہ شاداب نے انتہائی اچھی لڑکی سے شادی کی۔

ٹک ٹاکر کے مداحوں کا کہنا تھا کہ شاہ تاج نے حجاب کی بے عزتی کی۔  وہ شاہ تاج خان کو پسند کرتے تھے لیکن اب ان کے حجاب کیخلاف ہتک آمیز رویے کے بعد وہ شاہ تاج کو پسند نہیں کرتے۔

The post اہلیہ شاداب خان کے حجاب کو بُرا بھلا بولنے پر شاہ تاج خان تنقید کی زد میں appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/dkiNSfu
via IFTTT

No comments:

Post a Comment