Tuesday, May 9, 2023

پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کو نیب راولپنڈی عدالت پہنچنے کی ہدایت ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف نے قائدین اور جڑواں شہروں کے کارکنوں کو صبح نو بجے نیب راولپنڈی عدالت پہنچنے کی ہدایت کردی۔

پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور ترجمان مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ تمام قیادت اور اسلام آباد و پنڈی کے کارکنان صبح 9 بجے نیب عدالت راولپنڈی پہنچیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان اغواء کاروں کو پیغام دیں گے کہ ایسی حرکات سے یہ قوم کو مرعوب نہیں کر سکتے، اس کے علاوہ باقی شہروں میں کارکنان اپنے لیڈر کی بازیابی تک پرامن احتجاج جاری رکھیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی گرفتاری قانون کے مطابق قرار دیدی

دوسری جانب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت نے کارکنوں کو احتجاج ختم کر کے گھر جانے اور صبح اسلام آباد کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ جس پر کارکنان نے احتجاج ختم کردیا۔

پی ٹی آئی پشاور کے صدر ملک واجد نے کہا کہ کارکنان گھر جاکر صبح کی تیاری کریں، ضلعی صدر عاطف خان کی ہدایت پر صبح ساڑھے سات بجے صوابی موٹر وے سروس ایریا سے قافلہ اسلام آباد روانہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: عدالت نے فواد چوہدری سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کرنے سے روک دیا

واضح رہے کہ قومی احتساب بیورو کے ترجمان نے گرفتاری کے بعد کہا تھا کہ عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں طبی معائنے کے بعد بدھ کے روز نیب راولپنڈی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

The post پی ٹی آئی قائدین اور کارکنوں کو نیب راولپنڈی عدالت پہنچنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/AEuk7WL
via IFTTT

No comments:

Post a Comment