Wednesday, May 17, 2023

9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں، فیصل واڈا ایکسپریس اردو

کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واڈا نے کہا ہے کہ نومئی کے واقعات کی بھرپور انداز میں مذمت کرتے ہیں اوران واقعات  میں ملوث افراد کے خلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلا کر نشانہ عبرت بنایا جائے۔

کراچی میں اپنی رہائش گاہ میں پریس کانفرنس میں کہا کہ ایسے لوگوں کو کسی قسم کی رعایت نا دی جائے کیونکہ انہوں نے عام شہریوں کو گمراہ کیا  تحریک انصاف ایم کیوایم بنے جا رہی ہے۔

سابق وفاقی نے کہا کہ پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں لیکن آ رمی چیف سے اپیل کرتا ہوکہ گمراہ ہونے والے معصوم بچوں اور خواتین کے ساتھ رعایت کی جائے جبکہ فوجی تنصیات سمیت دیگر املاک نذر آ تش کر نے پر ان کو نشانہ عبرت بنایا دیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ جو باتیں کئی ماہ کہی وہ سب سچ ثابت ہوئی ہیں، تحریک انصاف بھی ایم کیوایم بنے جا رہی ہے جیسے ایم کیوایم لندن ایم کیوایم پاکستان اب تحریک انصاف کا بھی یہ ہی حال ہو نے والا ہے، کل تک جن لوگوں کے پاس سائیکل نہیں تھی آج ان کی دبئی اور امریکا میں جائیدادیں ہیں۔

The post 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کیخلاف آرمی ایکٹ کے تحت مقدمات چلائے جائیں، فیصل واڈا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kOInLZG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment