Saturday, May 13, 2023

بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور انڈین سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی ایکسپریس اردو

نئی دلی: بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور نوجوان سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی۔ 

اداکارہ اور راگھو چڈھا کی منگنی دہلی کے کپورتھلا ہاؤس میں منعقدہ  ہوئی جس میں پرینیتی کی کزن سپراسٹار پریانکا چوپڑ نے بھی شرکت کی۔

تقریب میں 150 کے قریب مہمانوں نے شرکت کی جس میں بھارت کے سابق وزیر خزانہ چدمبرن، دہلی  کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال اور ادیتیہ ٹھاکرے  اور دیگر شوبز فنکار شامل تھے۔

عام آدمی پارٹی کے راگھو چڈھا اور بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا  نے لندن اسکول آف اکنامکس میں ایک ساتھ تعلیم حاصل کی ہے۔

شوبز ورک کے حوالے سے پرینیتی چوپڑا بھارتی اداکار دلجیت دوسانچ کے ساتھ نئی فلم ’چمکیلا‘ کیلئے تیاری کررہی ہیں۔

The post بالی وڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا اور انڈین سیاستدان راگھو چڈھا کی منگنی ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/g8xv372
via IFTTT

No comments:

Post a Comment