Thursday, May 11, 2023

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت گرفتاری کے خوف سے روپوش ایکسپریس اردو

 پشاور: پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کی قیادت گرفتاری کے خوف سے روپوش ہوگئی اور سارے رابطہ نمبر بند کردیے۔

عمران خان کی گرفتاری کے بعد پشاور سمیت پختونخوا کے مختلف شہروں میں پی ٹی آئی کارکنان نے پُرتشدد مظاہرے کیے، جس کے دوران سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچایا گیا۔

علاوہ ازیں پشاور میں سرکاری عمارتوں، تنصیبات سمیت ایمبولینسز کو بھی مشتعل مظاہرین نے نذر آتش کیا۔

مزید پڑھیں: شاہ محمود قریشی ،اسد عمر،فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا

اب سے تھوڑی دیر قبل پولیس نے اسپیکرصوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی ، سابق صوبائی وزرا کامران بنگش ، تیمور جھگڑا اور دیگر رہنماؤں کی گرفتاریوں کے لیے کے گھروں پر چھاپے جہاں کوئی بھی اُن کے ہاتھ نہ آسکا۔

اُدھر مراد سعید نے دعویٰ کیا ہے کہ چند مقتدر لوگوں نے پولیس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مجھے دیکھتے ہی گولی مار دیں۔ انہوں نے اپنے ویڈیو پیغام میں یہ بھی خدشہ ظاہر کیا کہ شاید یہ میرا آخری پیغام ہو مگر آپ کو عمران خان اور پاکستان کے لیے جدوجہد جاری رکھنی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنماؤں کو پناہ دینے پر وزیراعلی گلگت بلتستان اسلام آباد میں نظربند

اسے بھی پڑھیں: اینکر عمران ریاض خان سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار

بعد ازاں پولیس کی جانب سے مختلف تھانوں میں پی ٹی آئی قیادت سمیت ہزاروں کارکنوں کے خلاف مقدمات درج ہوئے، جس کے بعد صوبائی قیادت گرفتاری سے بچنے کے لیے انڈر گراؤنڈ چلی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے اپنے موبائل فون بند کرلیے ہیں جبکہ وہ سوشل میڈیا سے بھی غائب ہیں۔

اسے بھی پڑھیں: ٹی وی اینکر آفتاب اقبال اپنے فارم ہاؤس سے گرفتار

قبل ازیں پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر پرویز خٹک نے کارکنوں سے پُرامن احتجاج کرنے کی اپیل کی تھی۔

The post پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی قیادت گرفتاری کے خوف سے روپوش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/h0DeMnb
via IFTTT

No comments:

Post a Comment