Tuesday, May 9, 2023

بھارتی فلمساز شیکھر کپور ’ڈسلیکسیا‘ کے مرض میں مبتلا ہوگئے ایکسپریس اردو

 ممبئی: نامور بھارتی فلمساز شیکھر کپور نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ’ڈسلیکسیا‘ کے مرض میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ 

شیکھر کپور نے اپنی بیماری کا انکشاف انسٹاگرام پر کیا ہے، وہ اکثر مداحوں کے ساتھ اپنی ذاتی زندگی سے متعلق معلومات شیئر کرتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ مکمل طور ڈسلیکسیا کا شکار ہوچکے ہیں اور انہیں ایسے بہت سارے فنکار، شاعر اور موسیقار ملے ہیں جو اس مرض میں مبتلا ہیں۔

شیکھر کپور نے مزید لکھا کہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے وہ اب وژول میتھامیٹکس سے اپنی محبت بڑھارہے ہیں جبکہ اسکول کے زمانے میں انہیں ریاضی سے نفرت تھی۔

مداحوں کی طرف سے شیکھر کپور کی اپنی زندگی کے متعلق معلومات دینے پر تحسین کی جارہی ہے اور وہ اسے لوگوں میں بیماری سے متعلق آگہی قرار دے رہے ہیں۔

شیکھر کپور نے بالی وڈ کی مشہور فلم ’مسٹر انڈیا‘ کو ڈائریکٹ کیا تھا اور حال ہی میں ان کی فلم ’واٹس لو گاٹ ٹو ڈو ود اِٹ‘ ریلیز ہوئی ہے۔

The post بھارتی فلمساز شیکھر کپور ’ڈسلیکسیا‘ کے مرض میں مبتلا ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/w0hf4nW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment