Monday, May 8, 2023

ای سی سی نے دل کے آپریشن کیلئے چار نئے اسٹنٹس کی قیمت مقرر کردی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے دل کے آپریشن کیلئے چار نئے اسٹنٹس کی قیمت مقرر کرنے کے علاوہ مختلف وزارتوں کو سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دیدی۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں دل کے آپریشن کیلئے چار نئے اسٹنٹس کی قیمتوں کے علاوہ مختلف وزارتوں کو سپلیمنٹری گرانٹ جاری کرنے کی منظوری دی گئی جس میں وزارت خارجہ کیلئے 8 ارب 40 کروڑروپے اوروزارت ہاوسنگ کیلئے 5 ارب روپے کی تکنیکی سپلیمنٹری گرانٹ منظورکی گئی ہے۔

اجلاس میں عالمی بینک کے تعاون سے انفرااسٹرکچرکے منصوبے کیلئے 7 ارب 84 کروڑگرانٹ کی منظوری دی گئی، یہ رقم سابق فاٹا کے علاقوں میں ترقیاتی اسکیموں پر خرچ کی جائے گی، پاکستان مارٹگیج ری فنانس کمپنی کے لیے 5 کروڑ ڈالر کی تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق تیل و گیس کی تلاش کیلئے سوگری فیلڈ کو مزید 15.8 کلومیٹرایریا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تیل و گیس کی تلاش کیلئے کھپرومیں لائسنس کی تجدید کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

The post ای سی سی نے دل کے آپریشن کیلئے چار نئے اسٹنٹس کی قیمت مقرر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/jfuOtH9
via IFTTT

No comments:

Post a Comment