Tuesday, February 23, 2021

کراچی؛ ملیر کورٹ میں سندھ کی پہلی جونائیل عدالت کا افتتاح ایکسپریس اردو

 کراچی.: سندھ میں پہلی بچوں کی عدالت کا افتتاح ہوگیا،ملیر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں جونائیل کورٹ قائم کردی گئی۔

کراچی کے ضلع ملیر سیشن کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے پردہ کشائی کرکے ملیر کورٹ میں قائم بچوں کی عدالت کا افتتاح کیا اور کورٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کے ہمراہ دیگر ہائیکورٹ کے جج صاحبان بھی موجود تھے،گروپ ڈیولپمنٹ پاکستان سول سوسائٹی آرگنائزیشن نے سندھ ہائی کورٹ کے ساتھ مل کر جویوینائل جسٹس سسٹم ایکٹ (جے جے ایس اے) 2018 کے تحت عدالت تیار کی ہے۔

کورٹ میں 18 سال سے کم عمر بچوں کے ہر قسم کی شکایات اور مقدمات سنے جائیں گے اور 6 ماہ میں بچوں کی شکایات اور مقدمات سے متعلق معاملات کا فیصلہ کیا جائے گا،سندھ جوڈیشل اکیڈمی میں عدالتی عملے (جوڈیشل اسٹاف) کی تربیت (ٹریننگ) بھی کرائی گئی ہے۔

دوسری بچہ کورٹ کا افتتاح کل بروز بدھ ضلع شرقی میں ہوگا،پاکستان میں اب تک 7 بچوں کی عدالتیں موجود ہیں جبکہ سندھ میں یہ پہلی بچوں کی عدالت ہے،صوبے میں بچوں کی عدالتوں کے قیام کی کوششوں کا مقصد جونائل جسٹس سسٹم ایکٹ (جے جے ایس اے) 2018 اور آئین پاکستان کے تحت بچوں کو انصاف کی فراہمی ہے۔

The post کراچی؛ ملیر کورٹ میں سندھ کی پہلی جونائیل عدالت کا افتتاح appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/3qSHWsT
via IFTTT

No comments:

Post a Comment