Thursday, September 29, 2022

آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے سربراہ کی اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بننے پر مبارک باد ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے سربراہ برائے جائزہ مشن ناتھن پورٹر کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم پاکستان کے ساتھ بھرپور تعاون کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی آئی ایم ایف جائزہ مشن کے سربراہ ناتھن پورٹر سے ورچوئل ملاقات ہوئی، جس میں اسحاق ڈار نے جائزہ مشن کے سربراہ کو ملک میں تباہ کن سیلاب کی وجہ سے انفراسٹرکچر، فصلوں اور لوگوں کے ذریعہ معاش کو متاثر ہونے والی معاشی صورتحال کے بارے میں آگاہ کیا۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت آبادی کے کمزور طبقات کو تحفظ فراہم کرتے ہوئے معیشت پر بوجھ کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گی، حکومت کا مقصد ساختی مسائل کو حل کرنا ہے تاکہ پاکستان اپنے مالیاتی خسارے کو ختم کر کے پائیدار ترقی کی طرف بڑھ سکے۔

وزیر خزانہ نے مشن چیف کے ساتھ ووزیر اعظم محمد شہباز شریف کی دورہ امریکا کے دوران ایم ڈی آئی ایم ایف سی ملاقات میں ہونے والی گفتگو بارے بھی تبادلہ خیال کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیراعظم کی ایم ڈی ایم ایف سے ملاقات میں ایم ڈی آئی ایم ایف نے سیلاب سے پیدا ہونے والی اس مشکل صورتحال میں پاکستان کا ساتھ دینے اور پروگرام کی شرائط پر نظر ثانی کرنے کے عزم کا اظہار کیا تھا۔

وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت تجویز کردہ اصلاحات کو شروع کرنے کے لیے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا۔ اس پر آئی ایم ایف کے مشن چیف ناتھن پورٹر نے وزیر خزانہ کو وزارت خزانہ کا قلمدان سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور معیشت کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں آئی ایم ایف کے جائزے سے آگاہ کیا۔

انہوں نے مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کے لیے آئی ایم ایف کی حمایت کا بھی اظہار کیا اور اسی تناظر میں ایم ڈی آئی ایم ایف کی وزیراعظم پاکستان سے ملاقات کا ذکر کیا۔ آئی ایم ایف مشن چیف نے سیلاب کے اثرات کو کم کرنے کے لیے ملک کے لیے بین الاقوامی قرض دہندگان کی مدد کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا۔

وزیر خزانہ نے عالمی معیشت کے لیے مشکل وقت میں آئی ایم ایف کی حمایت پر آئی ایم ایف مشن چیف کا شکریہ ادا کیا۔

The post آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کے سربراہ کی اسحاق ڈار کو وزیر خزانہ بننے پر مبارک باد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vsQWOAG
via IFTTT

No comments:

Post a Comment