لاہور: قومی ٹیم فاسٹ بولر نسیم شاہ کے بعد ایک اور پاکستانی کھلاڑی وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے۔
پاکستانی ٹیم کے میڈیا مینجر کے مطابق نوجوان بیٹر حیدر علی وائرل انفیکشن کا شکار ہوگئے ہیں، انہیں چھٹے ٹی 20 میچ کے بعد طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ رات گزاریں گے اور ڈاکٹر اُن کا مکمل چیک اپ کریں گے۔
حیدر علی نے جمعہ کو کھیلے گئے میچ میں شرکت کی تایم وہ قابل ذکر بیٹنگ کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکے۔
مزید پڑھیں: نسیم شاہ کو ہوٹل سے گھر بھیج دیا گیا
واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کو بھی انفیکشن کی شکایت کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں انہیں پہلے نمونیا اور پھر کورونا کی تشخیص ہوئی، جس کے بعد انہیں پی سی بی نے ہوٹل سے گھر بھیج کر آئسولیشن میں جانے کی ہدایت کی ہے۔
The post حیدر علی طبیعت ناسازی کے باعث اسپتال منتقل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/ZXKNRi6
via IFTTT
No comments:
Post a Comment