کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی میں نامعلوم افراد نے نوعمر لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کیا اور لاش کو گلے میں پھندا لگا کر لٹکا دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کورنگی سوکواٹرز پاسبان چوک کے قریب گھر سے پراسرار طور پر نوعمر لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی، ابتدائی تحقیقات میں لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا کر قتل کیا گیا گیا متوفیہ 13 سالہ (م) کی لاش ایدھی کے ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال پہنچائی گئی۔
اس حوالے سے ایس ایچ او زمان ٹاؤن رضوان پٹیل نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق جس وقت واقعہ پیش آیا ہے متوفیہ گھر میں اکیلی تھی اور اس کی بڑی بہن چھوٹے بھائی کو ٹیوشن چھوڑنے گئی تھی اور جب واپس آئی تو دروازہ اندر سے بند تھا اور اس نے کافی دیر تک کھٹکھٹایا مگر نہ کھلا جس پر وہ سمجھی کہ شاید بہن اندر سوگئی ہے تو ہو وہ پڑوس کے گھر جا کر بیٹھ گئی۔
رضوان پٹیل کے مطابق اور کچھ دیر کے بعد ان کا والد آیا تو اس نے بھی گیٹ کھٹکھٹایا اور نہ کھلنے پر وہ پڑوس کے گھر سے اندر کودا اور پہلی منزل پر بنے ہوئے کمرے میں گیا تو لوہے گاڈر سے بیٹی کی دوپٹے سے پھندا میں لٹکتی ہوئی لاش دکھائی دی جسے اس نے فوری طور پر اتارا۔
ایس ایچ او نے بتایا کہ پہلی منزل پر 2 کمرے سیمنٹ کی چادر کے بنے ہوئے ہیں جبکہ گراؤںڈ فلور پر کوئی رہائش نہیں ہے ، اس حوالے سے پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا کہنا ہے کہ ابتدائی معائنے میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کے شواہد ملے ہیں جبکہ وجہ موت دم گھٹنے کے باعث ہوئی ہے تاہم پوسٹ مارٹم اور ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کرلیے ہیں جس کی رپورٹ آنے کے بعد صورتحال مزید واضح ہوجائیگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے زمان ٹاؤن پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
The post کراچی: کورنگی میں 13 سالہ لڑکی زیادتی کے بعد قتل، پھندا لگی لاش گھر سے برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/12baNLo
via IFTTT
No comments:
Post a Comment