Wednesday, September 14, 2022

کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش ایکسپریس اردو

کراچی میں خاتون نے ایک ساتھ 6 بچوں کو جنم دیا ہے جن میں چار بیٹے اور دو بیٹیاں شامل ہیں، ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا۔

کراچی کے علاقے کالاپل کی رہائشی حنا زاہد کو اللہ تعالیٰ نے ایک ساتھ 6 جڑواں بچوں سے نوازا ہے،  یہ جناح اسپتال کی مریضہ تھیں اور جناح اسپتال کی گائنی وارڈ میں چیک کے لیے آتی تھیں۔ گزشتہ رات خاتون نے 6 جڑواں بچوں کو جنم دیا ہے جن میں سے ایک بچہ مردہ حالت میں پیدا ہوا ہے اور پانچ بچے زندہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بچے نارمل ڈلیوری کے ذریعہ پیدا ہوئے ہیں، ان بچوں میں سے تین بیٹے اور دو بیٹیاں زندہ ہیں اور جب وہ پیدا ہوئے تو نارمل تھے اور رو رہے تھے۔

بچوں کو نیونیٹل کیئر کی ضرورت تھی جس پر بچوں کو قومی ادارہ صحت برائے اطفال شفٹ کردیا ہے جہاں بچوں کو انکیو بیٹر میں رکھا گیا ہے۔

The post کراچی کے جناح اسپتال میں خاتون کے ہاں ایک ساتھ 6 بچوں کی پیدائش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/BnDv6mW
via IFTTT

No comments:

Post a Comment