نیویارک: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جموں و کشمیر کے حوالے سے تنظیم تعاون اسلامی کے رابطہ گروپ کے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ گزشتہ ماہ ہندوستان کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر کے اسٹیٹس میں تبدیلی کو تین سال ہوگئے ہیں، یہ تبدیلی اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے برخلاف ہے۔
انہوں نے کہا کہ اجلاس مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیکیورٹی کے ماحول میں انسانی حقوق کی صورت حال کو سمجھنے میں معاون ہوگا، ہندوستان مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سمیت مستقل غیرقانونی اقدامات کررہا ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں 90 ہزار ہندوستانی فوجیوں کی موجودگی کا کوئی جواز نہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں موجود حالیہ تاریخ کے ایک بڑے عسکری پڑاؤ کے نتیجے میں ماورائے عدالت قتل سمیت مختلف جرائم وقوع پذیر ہورہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دوران حراست قتل کے واقعات کے علاوہ جعلی مقابلے اور چھاپے عام ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جانب سے اب تک 15 ہزار کے لگ بھگ نوجوان کشمیریوں کو اغوا کیا جاچکا ہے۔
وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے باسیوں کو سزا دینے کے لئے پورے کے پورے گاؤں کو نذر آتش کردیا جاتا ہے، ہندوستانی حکام مقبوضہ جموں و کشمیر میں پوری حریت قیادت کو گرفتار کرچکے ہیں۔
The post مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت تبدیل کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں کےخلاف ہے، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/Fp7NRHt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment