ممبئ: بھارتی سپریم کورٹ نے شاہ رخ خان کو بے گناہ قرار دیتے ہو ئے انکے خلاف دائر اپیل خارج کر دی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ سپر اسٹار کے خلاف 2017 میں فلم رئیس کی پروموشن کے دوران ایک شخص کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے پرکرمنل کیس رجسٹرڈ کیا گیا تھا۔
گجرات ہائیکورٹ کے فیصلے کا دفع کرتے ہو ئے سپریم کورٹ بینچ کا کہنا تھا کہ کیا سلیبرٹی ہونا شاہ رخ خان کی غلطی ہے ؟ایک سلیبرٹی کے بھی اتنے ہی حقوق ہیں جتنے کے عام شہری کے،ٹرین مییں سفر کرنے پر کو ئی کسی کی گارنٹی نہیں لے سکتا۔
عدالتی بینچ نے شاہ رخ خان کے خلاف دائر اپیل خارج کرتے ہو ئے کہا کہ اس بینچ کو ان معاملات پر ذیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جنہیں اس کی ضرورت ہے۔
واقعے کے 5 سال بعد گجرات ہائیکورٹ نے بالی وڈ اسٹار کے خلاف مقدمہ رواں سال خارج کردیا تھا جس پر کانگریس لیڈر کے وکیل کی طرف سے ہائیکورٹ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کی گئی تھی۔
کنگ خان 2017 میں فلم رئیس کی پروموشن کے دوران کرانتی ایکسپریس کے ذریعے ودورا اسٹیشن پنچنے پر بڑی مشکل کا شکار ہو گئے تھے، اسٹیشن پر موجود مداحوں کی بڑی تعداد شاہ رخ کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے موجود تھی۔
ٹرین اسٹیشن پر جمع ہو نے والے مجمعے میں مرنے والے شخص کی شناخت فرید خان کے نام سے ہوئی تھی جو مقامی سیاسی لیڈر تھا جبکہ اس دوران متعدد افراد زخمی بھی ہوگئے تھے۔
The post سپریم کورٹ نے بالی ووڈ کے کنگ خان کو بے گناہ قرار دے دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WZLCtUN
via IFTTT
No comments:
Post a Comment