Friday, September 16, 2022

کور کمانڈر پشاور کا سوات کا دورہ ایکسپریس اردو

سوات: کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نے سوات کا دورہ کیااور مالاکنڈ، بونیر، شانگلہ اور مردان کے قبائلی عمائدین اور معززین سے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کور کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ بالخصوص سوات آپریشنز کے دوران سیکیورٹی فورسز کی بھرپور اور غیر متزلزل حمایت پر مقامی عمائدین کی تعریف کی۔

کور کمانڈر کا کہنا تھا کہ سوات میں دہشت گردوں کے خلاف بے مثال کامیابیاں صرف اس لیے ممکن ہوئیں کہ لوگ سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر لڑے۔

لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات نےکہا کہ آپریشنز کی کامیابی سے تکمیل کے بعد سول انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں میں پرامن منتقلی کو یقینی بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فوج اس بات کو یقینی بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی کہ کوئی بھی شخص قانون کو اپنے ہاتھ میں نہ لے،قبائلی عمائدین نے مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور یقین دلایا ہے کہ وہ سیکورٹی فورسز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مکمل حمایت کریں گے۔

The post کور کمانڈر پشاور کا سوات کا دورہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/YB54nQw
via IFTTT

No comments:

Post a Comment