لندن: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اونگزیب نے برطانیہ میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر اپنا ردعمل جاری کردیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا لندن میں پی ٹی آئی کارکنوں کے شرانگیز رویئے کے حوالے سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی نفرت انگیز اور فرقہ واریت پر مبنی سیاست کا اپنے بھائیوں اور بہنوں پر زہریلا اثر دیکھ کر دکھ ہوا۔
اُن کا کہنا تھا کہ میں نے ان کے ہر سوال کا جواب دیا، افسوس کہ وہ عمران خان کے پروپیگنڈے کا شکار ہیں، ہم عمران خان کی زہریلی سیاست کا مقابلہ کرنے اور لوگوں کو متحد کرنے کے لیے اپنا کام جاری رکھیں گے۔
وفاقی وزیراطلاعات نے کافی شپ میں موجود پی ٹی آئی کی ایک خاتون کارکن کے سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دینے اور ای ووٹنگ کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انہیں اس معاملے کو سمجھانے کی بھی کوشش کی۔
“20 vs 1″ This sums up PTI entire strategy. Nothing but respect for her, even after being abused and name calling, Ms Maryam Aurangzaib answered each & every question and turned out they’re being mislead. Answer to every propaganda and accusation thrown at you is the solution. pic.twitter.com/CubT3KlJJU
— Wahid Zia. (@OmniscientXo) September 25, 2022
واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات لندن میں کافی شاپ اور اسٹیشن پر ٹرین کا انتظار کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے کارکنان نے گھیر کر نعرے بازی کی اور نازیبا الفاظ کا استعمال بھی کیا۔
پی ٹی آئی کی خواتین کارکنان نے مریم اورنگزیب پر چور ہونےکا الزام بھی لگایا، اس دوران مرد کارکن بھی موجود تھے۔
The post لندن: عمران خان کی نفرت انگیز سیاست کا اثر دیکھ کر دکھ ہوا، وزیراطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/MOr2ymc
via IFTTT
No comments:
Post a Comment