عمان: کمبائنڈ میری ٹائم فورس نے عمان کے ساحل کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ماہی گیروں کے جہاز سے 85ملین ڈالر مالیت کی ہیروئن ضبط کر لی ہے۔
امریکی بحریہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انٹرنینشل بارڈ پر ہونے والی یہ اس سال کی سی سب سے بڑی کارروائی ہے جس کے دوران 24سو کلوسے زائد وزن کی ہیروئن ضبط کی گئی۔
ترجمان کےمطابق 27 ستمبر کو ہونے والی کارروائی میں امریکی نیول میرین سمیت سعودی فورس نے بھی حصہ لیا۔
تاہم بیان میں اس بات کی وضاحت نہیں کی گئی ہے کے ماہی گیروں کا جہاز کہاں سے آرہا تھا اور اسے کہاں جانا تھا۔
34ممالک پر مبنی فورس کا مقصد ریڈ سی، گلف، بحیرہ عرب، بحر ہند اور عمان سمیت ناردرن عریبین سی کے رستے ہونے والی غیرقانونی سرگرمیوں کو کنٹرول کرنا ہے۔
The post انٹرنیشنل بارڈر فورس کی کارروائی،85ملین ڈالر مالیت کی ہیروئن ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/UDPipq0
via IFTTT
No comments:
Post a Comment