Thursday, September 15, 2022

بلوچستان کے دو علاقوں میں بم دھماکے، 1 جاں بحق ایکسپریس اردو

 کوئٹہ: 

 کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے قلات میں دستی بم دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے، قبل ازیں مچھ کے نواحی علاقے مارگٹ میں دھماکہ ہوا جس میں ایف سی کا جوان زخمی ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے باعث ایک سیکیورٹی اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ادارے جائے وقوعہ پر پہنچے۔ زخمی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا، جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ زخمی کی شناخت ایف سی کے اہلکار عصمت اللہ کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق دھماکہ خیز مواد سڑک کنارے نصب تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ اور پولیس نے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔

بعد ازاں قلات کے علاقے منگچر میں نامعلوم افراد دستی بم پھینک کر فرار ہوئے جو دھماکے سے پھٹ گیا، نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔

لیویز حکام کے مطابق دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورس اور پولیس نے وقوعہ کو گھیر ےمیں لے کر شواہد اکھٹے کرلیے جبکہ متاثرہ افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

دونوں واقعات کی ذمہ داری تاحال کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

The post بلوچستان کے دو علاقوں میں بم دھماکے، 1 جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/eurQpJq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment