Saturday, September 24, 2022

شوہر کے ہاتھوں بیوی کے ہولناک قتل پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس ایکسپریس اردو

لاہور: اسلام آباد میں  شوہر کے ہاتھوں بیوی کے ہولناک قتل کے واقعے پر شوبز شخصیات نے بھی گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جلد انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے نواحی علاقے چک شہزاد میں گزشتہ روزسارہ بی بی کو مبینہ طور پر ڈمبل سے قتل کر دیا گیا۔ سارہ کا شوہر شاہ نواز اس کیس میں مرکزی ملزم ہے جو معروف صحافی ایاز امیر کا بیٹا ہے۔

اداکارہ ماہرہ خان نے ٹوئٹر پر سارہ بی بی کے بہیمانہ قتل کے واقعے کی شدید مذمت کی۔

ماہرہ خان نے سوال اٹھایا کہ کب تک خواتین قتل ہوتی رہیں گی اور انہیں آخر کب انصاف ملے گا؟ انصاف میں دیر کرنا انصاف نہیں ہے۔

ٹوئٹر پر معروف اداکارہ ماورا حسین کا کہنا تھا ابھی تک نور مقدم کے لیے ہمیں انصاف نہ مل سکا اور اب سارہ کے انصاف کے لیے ایک اور اپیل۔

فریحہ الطاف نے بھی لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اسے ٹوئٹر پر ٹرینڈ بنائیں اور اس خوفناک خبر کو دنیا تک پہنچائیں۔

The post شوہر کے ہاتھوں بیوی کے ہولناک قتل پر شوبز شخصیات کا اظہار افسوس appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/sFGut8g
via IFTTT

No comments:

Post a Comment