Wednesday, September 14, 2022

نیشنل اسٹیڈیم میں سیوریج کا پانی داخل ایکسپریس اردو

کراچی: انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد سے قبل ہی نیشنل اسٹیڈیم میں سیوریج کا گندہ پانی داخل ہونے سےدریا کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق بدھ کی شب اسٹیڈیم روڈ پر پائپ لائن پھٹنے سے پانی کا تیز ریلا نیشنل اسٹیڈیم میں داخل ہوگیا، زیریں  سطح ہونے کے سبب پانی تیزی سے نیشنل اسٹیڈیم میں جمع ہو رہا ہے۔

پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے لیے انگلینڈ کی ٹیم جمعرات کی صبح کراچی پہنچ رہی ہے،پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں جمعے کی شام  نیشنل اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن میں شرکت کریں گی۔

واضح رہے کہ نیشنل اسٹیڈیم میں پہلے ہی بارش کا جمع شدہ پانی مسائل پیدا کر رہا ہے۔

The post نیشنل اسٹیڈیم میں سیوریج کا پانی داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/e8b4QnE
via IFTTT

No comments:

Post a Comment