کوئٹہ کی مقامی عدالت نے صوبائی دارالحکومت کے علاقے خروٹ آباد سے تعلق رکھنے والے نوجوان بلال نورزئی کے قتل کے جرم میں 5 ملزمان کو 43 سال قید بامشقت کی سزا سنادی۔
بلال نورزئی کو مئی 2020 میں کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں بے دردی سے قتل ر دیا گیا تھا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسد اللہ خان کاکڑ نے فیصلہ سنایا۔ جج نے نوجوان کے خون میں ملوث 4 دیگر ملزمان کو بھی 10-10 سال قید کی سزا سنائی۔
پولیس نے فیصلہ سنانے کے بعد تمام ملزمان کو ڈسٹرکٹ جیل کوئٹہ منتقل کر دیا۔ بلال نورزئی کے قتل کے بعد کوئٹہ میں احتجاجی مظاہرے شروع ہوگئے تھے اور مشتعل مظاہرین نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے شہر کے ریڈ زون کو بند کردیا تھا۔
سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے نوجوان کے قتل کی تحقیقات کے لیے مشترکہ تفتیشی ٹیم (جے آئی ٹی) بنانے کا حکم دیا تھا۔
جے آئی ٹی نے اپنی رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرتے ہوئے نورزئی کے قتل کا ذمہ دار ملزمان کو ٹھہرایا۔
The post کوئٹہ؛ بلال نورزئی کے 5 قاتلوں کو 43 سال قید کی سزا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/snru6iL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment