Sunday, May 7, 2023

عمران نیازی کا پاک فوج کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم ایکسپریس اردو

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین تحریک انصاف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے  کہا ہے کہ عمران نیازی کا پاک فوج اور انٹیلی جنس اداروں کوبدنام کرنا اور دھمکیاں دینا انتہائی قابل مذمت ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ ( عمران خان کو) جنرل فیصل نصیر اور انٹیلی جنس افسران کے خلاف بغیر ثبوت الزامات لگانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ٹوئٹ میں شہباز شریف نے مزید کہا ہے کہ پاک فوج اور انٹیلی جنس ایجنسی کے افسران پر الزامات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

The post عمران نیازی کا پاک فوج کو بدنام کرنا انتہائی قابل مذمت ہے، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/kCY0grq
via IFTTT

No comments:

Post a Comment