Tuesday, October 25, 2022

کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار ایکسپریس اردو

 کراچی: سندھ پولیس نے کلفٹن میں بچی سے جنسی زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جنسی زیادتی کا واقعہ کلفٹن بوٹ بیسن تھانے کی حدود میں پیش آیا تھا جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے بھی نوٹس لیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ اور اعلیٰ پولیس حکام کی ہدایت پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے بچی سے زیادتی کرنے والے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا جب کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک ملزم کو ٹنڈوالہیار سے گرفتار کیا گیا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل کلفٹن میں ملزمان نے سیلاب متاثرہ بچی کو راشن کا لالچ دیکر گاڑی میں بٹھا کر نامعلوم مقام پر لیجاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

The post کراچی میں سیلاب متاثرہ بچی سے اجتماعی زیادتی کرنے والے 2 ملزمان گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/hI90T2V
via IFTTT

No comments:

Post a Comment