حمل:
21مارچ تا21اپریل
آمدنی بھی معقول ہو سکتی ہے لیکن آپ اس آمدنی کو بھی کاروبار میں ہی لگا دیں گویا بچت کا خانہ تو خالی ہی رہے گا البتہ کاروبار کی بنیادیں بہت مضبوط ہو سکتی ہیں۔
ثور:
22 اپریل تا 20 مئی
آپکا محبوب اب راہ راست پر آ چکا ہے لیکن اس پر زیادہ بھروسہ کرنے کی بجائے اپنے سرپرستوں کو راضی کرنے کی کوشش کیجئے تاکہ آپ کی یہ خواہش بھی جائز طریقے سے پوری ہو جائے۔
جوزا:
21 مئی تا 21جون
آج آپ کو ایسے فرد سے فائدہ حاصل ہو سکتا ہے جو کافی عرصے سے ملک سے باہر ہیں کاروباری حضرات کو چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ سکتا ہے بہتر ہے غصے سے گریز کریں۔
سرطان:
22جون تا23جولائی
آپ کا کاروبار جس سطح پر چل رہا ہے چلنے دیں معمولی سی تبدیلی نقصان کا باعث بن سکتی ہے لیکن اس کے ساتھ ساتھ دوسروں پر بھروسہ بھی نہ کریں ۔
اسد:
24جولائی تا23اگست
آپ کے سرپرستوں کی کوشش کے سبب حسب منشا جگہ پر رشتہ طے پا سکتا ہے لہٰذا خود اس سلسلے میں کوئی فیصلہ وقت سے پہلے ہرگز نہ کیجئے۔
سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر
نیا کاروبار کسی بھی لحاظ سے سودمند ثابت نہ ہو سکے گا، آمدنی تو معقول ہو گی لیکن اخراجات کی رفتار حسب سابق رہے گی۔
میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر
آج کا دن آپ سے سخت محنت کا طلب گار ہے کوئی بھی چیز بیٹھے بٹھائے نہیں ملے گی بلکہ اس کے لئے آپ کو غیر معمولی کوشش کرنا پڑے گی۔
عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر
اگر آپ کا تعلق گارمنٹس کے شعبے سے ہے تو خاطر خواہ آمدنی میں اضافہ ہونے کی توقع ہے۔ تفریحی مواقع میسر آ سکتے ہیں ۔
قوس:
23نومبر تا22دسمبر
آپ چونکہ ذرا خاص قسم کے مذہبی انسان ہیں اس لئے حالات سے زیادہ متاثر نہیں ہوتے آپ کا تو اصول ہے کہ جس طرح بھی وقت گزرتا ہے اس طرح گزرتا رہے۔
جدی:
23دسمبر تا20جنوری
دماغ پر فضول خیالات کا غلبہ رہے گا ذہنی انتشار بڑھتا نظر آ رہا ہے۔ خود کو جذباتیت سے آزاد رکھیں تاکہ مسائل کا سامنا نہ کرناپڑے۔
دلو:
21جنوری تا19فروری
آپ بہادر اور نڈر ہیں، بے پناہ قوت ارادی کے مالک ہونے کی وجہ سے دشوار گزار راستے بھی آپ کیلئے باعث تشویش نہیں بنتے۔ ہم آپ کو ہوشمندی کا درس ضرور دیں گے۔
حوت:
20 فروری تا 20 مارچ
ذہنی کیفیت عجیب و غریب رہے گی۔ کسی سے الجھنے کی کوشش نہ کریں ورنہ بات بہت دور تک جا سکتی ہے۔ کاروبار نو کا آغاز شوق سے کیجئے۔
The post آج کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/1C5jKbE
via IFTTT
No comments:
Post a Comment