کراچی: ایئرکوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا چوتھا نمبر رہا ہے۔
انڈیکس کے مطابق آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور 210پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ پہلے نمبر پر رہا، کراچی کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 168 پرٹیکیولیٹ میٹرزریکارڈ ہوئے، بیجنگ(چائنا)186 پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں میں دوسرے نمبر پر جبکہ دہلی(بھارت) 181پرٹیکیولیٹ میٹرز کے ساتھ آلودہ شہروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ریکارڈ ہوا۔
انڈیکس کے مطابق شمالی مغربی(بلوچستان) کی ریگستانی ہواؤں کے اثرات کراچی پر برقرار ہیں،جس کے سبب کراچی کی فضائیں مضرصحت رہیں اور دنیا کے آلودہ شہروں کی فہرست میں چوتھے نمبر پر رہا،شہر کی فضاؤں میں آلودہ ذرات کی مقدار 168 پرٹیکیولیٹ میٹرز ریکارڈ ہوئے۔
درجہ بندی کے مطابق 151 سے200 درجے تک آلودگی مضر صحت، 201 سے 300درجے تک آلودگی انتہائی مضر صحت،301 سےزائددرجہ خطرناک آلودگی کوظاہر کرتاہے۔
The post دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا پہلا اور کراچی کا چوتھا نمبر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/EtalmwP
via IFTTT
No comments:
Post a Comment