نئی دہلی: مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی پولٹزر انعام یافتہ فوٹو جرنلسٹ ثنا ارشاد مٹو کو بھارت نے دوسری مرتبہ بیرون ملک سفر سے روک دیا۔
ٹویٹر پوسٹ میں ثنا ارشاد نے لکھا ہے کہ وہ پولٹزر ایوارڈ وصول کرنے کیلئے نیویارک جارہی تھی لیکن دہلی ائرپورٹ پر امیگریشن حکام کی جانب سے انہیں روک دیا گیا۔
I was on my way to receive the Pulitzer award ( @Pulitzerprizes) in New York but I was stopped at immigration at Delhi airport and barred from traveling internationally despite holding a valid US visa and ticket. pic.twitter.com/btGPiLlasK
— Sanna Irshad Mattoo (@mattoosanna) October 18, 2022
فوٹو جرنلسٹ کا کہنا تھا کہ ان کے پاس امریکی ویزا اور ٹکٹ بھی موجود تھا لیکن پھر بھی انہیں سفر کی اجازت نہیں دی گئی۔
انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے رواں برس دوسری مرتبہ بیرون ملک سفر سے روکا گیا ہے اور سرکاری حکام کی طرف مجھے روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔
رواں برس جولائی میں ثنا ارشاد کو پیرس جانے سے روکا گیا تھا جہاں انہیں ایک ایوارڈ ملنا تھا اور ان کی کتاب کی رونمائی تھی۔
بھارتی میڈیا نے جموں اور کشمیر پولیس کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ فوٹو جرنلسٹ کا نام ’نو فلائی لسٹ‘ میں شامل ہے۔
The post کشمیری فوٹو جرنلسٹ کو بھارت نے دوسری مرتبہ بیرون ملک سفر سے روک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/HuXzT8g
via IFTTT
No comments:
Post a Comment