Sunday, October 23, 2022

پاک بھارت ٹاکرا، بابر اعظم بھی ویرات کوہلی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ایکسپریس اردو

میلبرن: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم بھارت کی فتح پر ویرات کوہلی کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے کہا کہ ابتدائی میں نئی گیند کا ہم نے فائدہ اٹھایا کیونکہ نئی گیند سوئنگ ہوتی ہے جس کو کھیلنا اتنا آسان نہیں تاہم دس اوورز کے بعد ویرات کوہلی نے زبردست پارٹنر شپ قائم کی۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس جیتنے کا پورا موقع تھا مگر ہم نے اس گنوا دیا، شاندار فتح پر ویرات کوہلی کی تعریف کے سوا کوئی الفاظ نہیں ہے کی۔

مزید پڑھیں: بھارت نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد پاکستان کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

دوسری جانب بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے کہا کہ میچ کے بعد بولنے کیلیے الفاظ نہیں ہیں، پاک بھارت میچ اسی طرح کا ہونے کی امید تھی۔

The post پاک بھارت ٹاکرا، بابر اعظم بھی ویرات کوہلی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/U0CyHwI
via IFTTT

No comments:

Post a Comment