Friday, October 28, 2022

ناراض رکن اسمبلی لانگ مارچ میں شرکت کیلیے روانہ، پی ٹی آئی قیادت پر اظہارِ اعتماد ایکسپریس اردو

 لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے لانگ مارچ میں شرکت کا اعلان کردیا۔

خرم خان لغاری نے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ لانگ مارچ میں شرکت کے لیے قافلہ لے کر روانہ ہورہے ہیں جبکہ رکن قومی اسمبلی مونس الہی بھی اُن کے ساتھ ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے بہتر مستقبل کے لیے عمران خان کے ساتھ کھڑے تھے کھڑے ہیں اور آئندہ بھی کھڑے رہیں گے۔

انہوں نے عوام سے بھی لانگ مارچ میں شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ بھی باہر نکل کر عمران خان کو سپورٹ کریں تاکہ پاکستان کی معیشت بہتر ہو سکے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے چوہدری پرویز الہیٰ اور عمران خان کی قیادت پر بھی اعتماد کا اظہار کیا۔


اس سے قبل خبر سامنے آئی تھی کہ  رکن  پنجاب اسمبلی سردار خرم لغاری نے اپنے پانچ ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے اور میرے ساتھ 5، 6 ارکان صوبائی اسمبلی اور بھی ہیں جو پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عبدالحئی دستی اور علمدار قریشی نے بھی پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

سردار خرم لغاری نے کہا کہ ہمیں دکھایا کچھ اور گیا جب کہ  ہوا کچھ اور، ممکن ہے کہ ہم اسمبلی رکنیت سے بھی مستعفی ہوجائیں، ہمیں بتایا جائے کہ وزیر بنانے کا کیا معیار ہے۔ وزارت نہ ملنے پر ناراضگی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے سردار خرم لغاری کا کہنا تھا کہ وزارت کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہوں۔

واضح رہے کہ سردار خرم لغاری پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 275 سے منتخب ہوئے ہیں۔

The post ناراض رکن اسمبلی لانگ مارچ میں شرکت کیلیے روانہ، پی ٹی آئی قیادت پر اظہارِ اعتماد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/J0WqNVv
via IFTTT

No comments:

Post a Comment