Tuesday, October 25, 2022

مریم نواز نے ارشد شریف سے متعلق متنازع ٹویٹ پر معذرت کرلی ایکسپریس اردو

 اسلام آباد / لندن: مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے صحافی ارشد شریف سے متعلق متنازع ٹویٹ پر معذرت کرلی۔

سماجی رابطے کی سائٹ پر مریم نواز نے لکھا کہ میرے ٹویٹ کا مقصد کسی کا مذاق اڑانا نہیں بلکہ ماضی سے سبق سکھنا تھا، میں اپنے اُس ٹویٹ کوڈیلیٹ کر رہی ہوں اور متاثرہ افراد کو پہنچنے والی تکلیف پر معذرت خواہ ہوں۔


انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میرا کسی کو تکلیف پہنچانے کا ارادہ نہیں تھا اور نہ ہی چاہتی ہوں کہ کبھی کسی کو بھی اس تکلیف سے گزرنا پڑے۔ مریم نواز نے ارشد شریف کے اہل خانہ سے معذرت کرتے ہوئے اُن سے تعزیت کی اور متوفی کے اہل خانہ کو بہادر گھرانہ قرار دیا۔

اس سے قبل مریم نواز نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ایک ٹویٹ کو کوٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ہم سب کو ماضی سے سبق سیکھنا چاہیے. انہوں نے ساتھ میں یہ بھی لکھا تھا کہ میں ایسے ٹویٹ کو آر ٹی نہیں کرتی مگر اس میں ہمارے لیے ایک سبق ہے۔

The post مریم نواز نے ارشد شریف سے متعلق متنازع ٹویٹ پر معذرت کرلی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/LZ5GjCX
via IFTTT

No comments:

Post a Comment