کراچی: پولیس اور حساس اداروں نے کھارادر میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے جعلی کرنل اور اس کے مسلح گارڈز کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کھارادر میں پولیس اور حساس ادارے کے اہلکاروں نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں جعلی کرنل اور اس کے چار گن مین شامل ہیں۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان اپنے آپ کو حساس ادارے کا افسر و اہلکار ظاہر کرکے شہریوں کو بلیک میل اور دکانداروں سے رقم بٹورتے تھے ۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں عبداللطیف نامی ملزم جعلی کرنل بن کر لوگوں کو ڈراتا دھمکاتا تھا دیگر ملزمان میں اسامہ ، شہباز ، رضوان ، عابد شامل ہیں۔
ملزمان کے قبضے سے چار کلاشنکوف ، میگزین ، دیگر سامان اور ایک ویگو گاڑی بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان سیکیورٹی ایجنسی کی یوینیفارم میں ملبوس ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے مچھلی مارکیٹ میں دو دکانوں کو بھی سیل کروایا تھا جب کہ اس کے علاوہ کے ایم سی کے بھی کئی افسران و ملازمین کو بلیک میل کیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزمان کافی عرصے سے وارادتیں کررہے تھے، ان کے خلاف پولیس میں کئی شہری شکایات درج کراچکے تھے، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔
The post کراچی سے جعلی کرنل 4 مسلح ساتھیوں سمیت گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/0UfAuJy
via IFTTT
No comments:
Post a Comment