نیو دہلی: انڈیا کے یونین انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ منسٹر انوراگ ٹھاکر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنسی ہراسانی کے ملزم ساجد خان کو ’بگ باس 16‘ سے نکالا جائے۔
دہلی کمیشن فار ویمن چیف سواتی مالیوال نے اس حوالے سے انوراگ ٹھاکر کو خط لکھا ہے۔
سواتی مالیوال نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ساجد خان پر دس خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے اور اب ایسے شخص کو بگ باس کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ غلط ہے۔
साजिद खान के ख़िलाफ़ 10 महिलाओं ने #MeToo मूव्मेंट के दौरान यौन शोषण के आरोप लगाए थे। ये सभी कम्प्लेंट साजिद की घिनौनी मानसिकता दिखाती है। अब ऐसे आदमी को Bigg Boss में जगह दी गयी है जो कि पूरी तरह ग़लत है। मैंने @ianuragthakur जी को पत्र लिखा है की साजिद खान को इस शो से हटवाएँ! pic.twitter.com/4ao9elyvkk
— Swati Maliwal (@SwatiJaiHind) October 10, 2022
انہوں نے کہا کہ میں نے انوراگ ٹھاکر کو اس حوالے سے لکھ کر آگاہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ساجد خان کو شو سے باہر نکالا جائے۔
ساجد خان کو 2018 میں جنسی ہراسانی کے الزامات پر آئی ایف ٹی ڈی اے نے ایک سال کیلئے معطل کیا تھا۔
بگ باس سیزن 16 کی پہلی قسط یکم اگست کو نشر ہوئی تھی اور شو کی میزبانی بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کررہے ہیں۔
The post ساجد خان کو ’بگ باس 16‘ سے نکالنے کیلئے بھارتی وزیر کو خط لکھ دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/WwT6lQL
via IFTTT
No comments:
Post a Comment