راولپنڈی: کہکشان کالونی میں دوست نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر 17 سالہ فرسٹ ائیر طالب علم کی نازیبا ویڈیو بنائی اور بلیک میلنگ کرکے 6 ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے۔
متاثرہ لڑکے کے والد کا کہنا ہے کہ دوست نے نہایت چالاکی کا مظاہرہ کر کے سترہ سالہ دوست کو نشہ آور گولیوں و منشیات کا عادی بنایا،ملزمان نازیبا ویڈیوز بناکر وکٹم کو بلیک میل کرکے چھ ماہ تک جنسی زیادتی کا نشانہ بناتے رھے۔
مدعی مقدمہ کا کہنا ہےکہ 17 سالہ نوجوان فرسٹ ائیر کا طالب علم ہے، حمزہ اسکا کلاس فیلو رھا جس کے باعث اسکا اعتبار کرتا رھا، چھ ماہ سے نشے والی گولیوں اور منشیات کا عادی بنایا اور اپنے دوستوں جنید ، فرید اور معیس سے ملاقات کروائی جو نشہ کرواتے،حمزہ اپنے گھر کہکشاں کالونی لے جاتا جہاں وہ اپنے دوستوں سے نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کرواتا۔
متاثرہ لڑکے کاکہنا ہے کہ ملزمان نے نازیبا ویڈیوز بنا ئی ہوئی تھیں اور کسی کو بتانے کی صورت میں دھمکیاں دیتے تھے کہ سوشل میڈیا پر وائرل کردیں گے۔
فرسٹ ائیر کے طالبعلم کا کہنا ہے کہ ملزمان کی دھمکیوں اور شدید ذہنی تناؤ کے باعث چھ ماہ تک خاموش رھا،حمزہ نشے کی گولیاں لاکر دیتا رھا ٹینشن کے باعث خودکشی کرنے پر اتر آیا۔
ایف آئی آر کے مطابق نو جوان نے بتایا کہ 6 اکتوبر کو بھی حمزہ کی موجودگی میں جنید وغیرہ نے مجھے میری نازیبا تصاویر دکھا کر زیادتی کانشانہ بنایا،پریشان تھا اورنشے کی گولیاں بھی کھائی ہوئیں تھیں بھائی نے دیکھ کر سختی سے پوچھا تو والد کو ساری بات بتادی۔
پولیس نے متاثرہ لڑکے کا میڈیکل کروانے کے بعد چاروں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارھے ہیں، ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
The post نازیبا ویڈیو بناکر دوست 17سالہ طالب علم کو6 ماہ تک ذیادتی کا نشانہ بناتے رہے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vg3IPCj
via IFTTT
No comments:
Post a Comment