نئی دہلی: جنگی جنون میں مبتلا بھارت نے جوہری آبدوز سے نئے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔
ہتھیاروں کی دوڑ کو بڑھاوا دے کر خطے کے امن کو خطرے میں ڈالنے والے بھارت نے ایک نئے جوہری میزائل کا تجربہ کرلیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت نے جوہری بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرلیا۔ بھارتی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ نیا جوہری بیلسٹک میزائل سمندر کی تہہ میں موجود آبدوز سے فائر کیا جا سکے گا اور اس نئے میزائل سے پاکستان اور چین کو نشانہ بنایا جا سکے گا۔
میزائل کا تجربہ خلیج بنگال میں کیا گیا۔ بھارت جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز رکھنے والا دنیا کا چھٹا ملک ہے۔ امریکا، روس ، برطانیہ ،فرانس اورچین جوہری صلاحیت کی حامل آبدوزیں رکھتے ہیں۔
The post پاکستان اورچین کو نشانہ بنانے کے لیے بھارت کا جوہری آبدوزسے میزائل تجربہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/vcnQDGt
via IFTTT
No comments:
Post a Comment