کراچی: پاکستانی فلم ’جاوید اقبال‘ ڈی سی ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں پریمیئر کے لئے منتخب کرلی گئی۔
ابوعلیحہ کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کا ورلڈ پریمیئر مئی میں یوکے فلم فیسٹیول میں ہوا تھا۔
فلم میں مرکزی کردار اداکار یاسر حسین اور عائشہ عمر نے ادا کیے ہیں۔
’جاوید اقبال‘ کو پاکستان میں ریلیز کیلئے سینسر بورڈ سے ابھی اجازت نہیں ملی ہے۔
11 واں فلم فیسٹیول یکم نومبر سے واشنگٹن ڈی سی میں شروع ہوگا جو کہ 8 نومبر تک جاری رہے گا۔
ڈائریکٹر ابوعلیحہ نے ٹویٹر پر اعلان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ جاوید اقبال نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا اور واشنگٹن میں ہونے والے ڈی سی ساوتھ ایشین فلم فیسٹیول کے لئے منتخب ہوگئی۔
The post پاکستانی فلم ’جاوید اقبال‘ ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول کیلئے منتخب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/a48YEtl
via IFTTT
No comments:
Post a Comment