اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں مہنگائی اور بیروزگاری بڑھنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے اور رواں سال پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہےعالمی سطح پر مہنگائی 8.8 فیصد تک پہنچنے جبکہ پاکستان میں 19.9 فیصد رہنے کا امکان ہے۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے جاری کردہ ورلڈ اکنامک آؤٹ لُک کے مطابق پاکستان میں گزشتہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ 6 فیصد رہی جو رواں برس 3.5 فیصد رہنے کی پیشگوئی ہے۔
آئی ایم ایف آؤٹ لک کے مطابق مہنگائی کی شرح 19.9 فیصد جبکہ بیروزگاری 6.2 سے بڑھ کر 6.4 فیصد تک جاسکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 4.6 فیصد سے کم ہو کر 2.5 فیصد تک محدود رہے گا۔
آئی ایم ایف کے مطابق عالمی معیشت کو مہنگائی سمیت کئی چیلنجز کا سامنا ہے، روس یوکرین جنگ اور کرونا وبا عالمی معیشت کیلئے بھاری ثابت ہوئی، 2021ء میں عالمی معاشی شرح نمو 6 فیصد رہی جو 2022میں 3.2 اور 2023ء میں 2.7 فیصد رہ جائے گی۔
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے اپنی رپورٹ میں مزید بتایا ہے کہ یہ عالمی معاشی شرح نمو 2001 کے بعد کمزور ترین شرح نمو ہے۔
The post پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری کی شرح میں اضافہ ہوگا، آئی ایم ایف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bvXnZfB
via IFTTT
No comments:
Post a Comment