سرگودھا: تھانہ جھاوریاں کی حدود میں شوہر نے گھر کا خرچ مانگنے پر بیوی پر فائرنگ کردی گولیاں ختم ہونے پر کلہاڑی کے وارسے زخمی کیا۔
پولیس کے مطابق چوبیس سالہ خاتون کو تین گولیاں لگیں،کلہاڑی کے وار سے بھی زخمی ہوئی، بازو اور انگلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تین سال پہلے پسند کی شادی کی تھی،بچوں کے کپڑے اور خرچہ مانگنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے خاتون کے دیور کی مدعیت میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم نےدوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا۔
The post گھر کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے زخمی کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/bpYXs59
via IFTTT
No comments:
Post a Comment